کرناٹک میں کووڈ 19 کے معاملے میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز 49،953 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 468 رہی جب کہ صحت یابی کے بعد گھروں کو لوٹنے والوں کی تعداد 34،281 ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں مجموعی طور پر 23،06،655 فعال معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 17،24،438 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیے گیے ہیں اور 23،306 اموات ہوئی ہیں۔
کرناٹک کے دیگر اضلاع میں کووڈ 19 کے معاملے:
محکمہ صحت کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تمکورو میں 2،427 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ ہاسن میں 1،428 معاملے، میسور میں 1،730 معاملے، بلاری میں 1،297 معاملے اور چکم نگلور میں 1،047 معاملے درج ہوئے ہیں۔