ETV Bharat / state

National Education Policy 2020 حکومت کرناٹک نے نئی تعلیمی پالیسی کو کیا مسترد - karnataka congress govt on nep 2020

کرناٹک حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت نئی ریاستی ایجوکیشن پالیسی بنائے گی، ریاستی وزراء نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ایجوکیشن پالیسی نئی نسل کے لئے زہر ہے۔ National Education Policy 2020

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 2, 2023, 9:26 AM IST

Updated : Aug 2, 2023, 9:50 AM IST

بنگلور: کرناٹک میں کانگریس حکومت کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی نیو ایجوکیشن پالیسی کو ریجیکٹ کردیا گیا ہے اور اپنی ہی ایک نئی اسٹیٹ ایجوکیشن پالیسی 'مرو سنچہنہ' لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست میں نئی ایجوکیشن پالیسی کو پلورالسٹک، سیکولر و دستور کے مطابق تیار کرنے کے تئیں آل انڈیا سیو ایجوکیشن کمیٹی کرناٹک چیپٹر کی جانب سے ایک بڑے پیمانے پر 'ایجوکیشن کنونشن' کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت کرناٹک کے 3 وزراء نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں منسٹرز نے اسٹیک ہولڈرز و ایکسپرٹس سے ڈسکشن کیا کہ نئی اسٹیٹ ایجوکیشن پالیسی کو کیسے تیار کی جائے۔ اس موقع پر منسٹر فار ہائر ایجوکیشن و منسٹر فار پرائمری ایجوکیشن نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی ایجوکیشن پالیسی دستوری اقدار کے خلاف ہے، جس میں ملک کی نئی نسلوں کے ذہنوں میں زہر بھرنے و تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے مقاصد چھپے ہیں۔ لہذا وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے ریاستی نئی ایجوکیشن پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نئی تعلیمی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں بڑے فائدوں کیلئے، زری والا

اس موقع پر ایجوکیشن ایکسپرٹس ڈاکٹر مائکیل ویلیمس اور ڈاکٹر عبد السبحان نے کہا کہ ریاست کی نئی ایجوکیشن پالیسی کو سیفرانائزیشن و فسطائی سوچ سے پاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نئی قومی تعلیمی پالیسی بنائی گئی جس پر ملک بھر میں ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض نے اس تعلیمی پالیسی کی حمایت کی ہے تو بعض نے اس کی مخالفت کی ہے۔

Last Updated : Aug 2, 2023, 9:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.