جو احباب اب آئندہ سال حج پر جانا چاہ رہے ہیں وہ خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے دفتر سے رجوع ہو سکتے ہیں۔
حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر انہوں نے کہا کہ رواں سال حج پر جانے کا خرچ پہلے کے مقابلے زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر اور 65 سال سے زیادہ زیادہ عمر کے مرد و خواتین حج کمیٹی آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق حج پر نہیں جا سکتے۔اس سے قبل حج پر جانے کا خرچ جہاں دو لاکھ روپے سے زیادہ آتا تھا اس بار چار لاکھ روپے تک کا خرچ آ سکتا ہےانہوں نے کہا کہ پہلے پہلی قسط جہاں پر 80 ہزار روپے کی ہوا کرتی تھی وہ اس بار ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کرنا ہوگا۔ منصور احمد قادری نے مزید کہا کہ پہلے لوگوں میں حج پر جانے کے لیے زیادہ ہجوم ہوا کرتا تھا مگر اس بار کم ہی لوگ حج کمیٹی کا رخ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج فارم بہت کم لوگ جا رہے ہیں، بیدر کی عوام کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہے۔