گلبرگہ: چیف منسٹر سدرامیا نے گلبرگہ کے این وی گراؤنڈ میں محکمہ برقی اور GESCOM کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں اس اسکیم کا آغاز کیا۔ چیف منسٹر نے گرہا جیوتی اسکیم کا افتتاح کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر بنائے گئے ماڈل ہاؤس کے برقی چراغ کو روشن کر کے اسکیم کا آغاز کیا۔ یہ اسکیم انتخابی منشور میں اعلان کردہ 5 گارنٹی میں سے ایک ہے جو ہر خاندان کو 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھر گے، ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار ضلع انچارج وزیر پرینک کھر گے، وزیر برقی کے جے جارج، میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ڈاکٹر شٹرن پرکاش پائل، میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر رحیم خان وزیر جنگلات ایشورا کھنڈرے، چھوٹی صنعتوں اور پبلک انٹرپرائزس کے وزیر شرن بسپا درشنا پور، کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ اور کانگریس پارٹی کے کئی سیاسی قائدین نے اس تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے واضح کیا کہ 5 گیارنٹی اسکیمات کو لاگو کرنے اور ترقیاتی کاموں پر عمل آوری کے لیے کرناٹک کی کانگریس حکومت کے یہاں فنڈس اور وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے بجٹ میں 5 گیارنٹی اسکیمات لاگو کرنے اور ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کے لیے خاطر خواہ فنڈس فراہم کیے ہیں۔ چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ اگر وہ واقعی عوام دوست وزیر اعظم ہیں تو بی جے پی کی برسر اقتدار ریاستوں میں کرناٹک کی کانگریس حکومت کی 5 گیارنٹی اسکیمات کو لاگو کر کے دکھائیں۔ سدرامیا نے مزید کہا کہ کرناٹک کی کانگریس حکومت 5 گیارنٹی اسکیمات کو کامیابی کے ساتھ چلائے گی اور اپنے تمام انتخابی وعدے بھی پورا کرے گی۔
چیف منسٹر سدرامیا نے روشنی کی علامت لائٹ کا بلب جلا کر گرہا جیوتی اسکیم کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر جس کام کے 10 صارفین کو گرہا جیوتی اسکیم کے تحت زیرو برقی بلس دیے گئے۔ چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا نے بتایا کہ گرہا جیوتی اسکیم کے تحت 2 کروڑ 14 لاکھ خاندان استفادہ کر سکیں گے اور انہیں ہر ماہ 200 یونٹ برقی مفت حاصل ہوگی۔ چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا نے مزید بتایا کہ کرناٹک میں اب تک ایک کروڑ 41 لاکھ خاندان گرہا جیوتی اسکیم سے استفادہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرہا جیوتی اسکیم کے تحت ماہ جولائی کے برقی بلس اگست میں 200 یونٹ چارج کیے بغیر دیے جائیں گے۔ چیف منسٹر سدرامیا نے مزید کہا کہ کانگریس نے انتخابات میں عوام سے 5 گیارٹی اسکیمات کا وعدہ کیا تھا یہ اسکیم ان میں سے ایک ہے۔