ETV Bharat / state

PM Modi on Double Engine Govt ڈبل انجن والی حکومت نے کرناٹک کو فائدہ پہنچایا - پی ایم مودی کا کرناٹک دورہ

مودی نے کہا کہ ملک میں غریبوں کے لیے تین کروڑ سے زیادہ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں اور کرناٹک میں غریبوں کے لیے آٹھ لاکھ سے زیادہ پکے مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ Housing for the poor in Karnataka

ڈبل انجن والی حکومت نے کرناٹک کو فائدہ پہنچایا

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 7:31 AM IST

منگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ 3,800 کروڑ روپے کے مجوزہ پروجیکٹس جن کا افتتاح ڈبل انجن والی حکومت نے کیا ہے، اس سے ریاست میں زندگی اور روزگار میں آسانی آئے گی۔ پروجیکٹوں کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بیک وقت 'ایک ضلع اور ایک پروڈکٹ' اسکیم سے علاقے کے ماہی گیروں، کاریگروں اور کسانوں کی مصنوعات کے لیے منڈیوں کی دستیابی میں سہولت ہوگی۔ Inauguration of several projects in Mangaluru

پچھلے آٹھ سالوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'یہ کرناٹک ہے جس نے اس سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ "کرناٹک ساگر مالا اسکیم کے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں سے ایک ہے۔" انہوں نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ آٹھ سالوں میں 70 ہزار ہائی وے پروجیکٹس کا اضافہ کیا گیا ہے اور ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔ پچھلے آٹھ سالوں میں کرناٹک میں پروجیکٹوں کے لیے ریل بجٹ میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے آٹھ سالوں کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ملک میں غریبوں کے لیے تین کروڑ سے زیادہ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں اور کرناٹک میں غریبوں کے لیے آٹھ لاکھ سے زیادہ پکے مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 'ہزاروں متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کو ان کے گھر بنانے کے لیے کروڑوں روپے کی امداد بھی دی گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Modi Visit Kerala پی ایم مودی نے کیرالہ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا

انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت صرف تین سالوں میں ملک کے چھ کروڑ سے زیادہ گھروں کو پائپ پانی کی سہولت سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "پہلی بار کرناٹک میں 30 لاکھ سے زیادہ دیہی گھرانوں تک پائپ سے پانی پہنچا ہے۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.