بنگلور: گزشتہ دو سال قبل سن 2019 میں جامع مسجد چیریٹبل فنڈ ٹرسٹ میں کرناٹک وقف بورڈ Karnataka Waqf Board کی جانب سے 3 کروڑ روپئے کی گرانٹ کے غبن معاملہ میں کورٹ نے ادارے کے سکریٹری نور الامین اور ڈاکٹر محمد عمران کو سمن جاری کیا ہے۔ سماجی کارکن وزیر بیگ جامعہ مسجد میں بدعنوان کی شکایت کی تھی اور اس دھاندلی کو ای ٹی وی بھارت نے فردہ فاش کیا تھا The court issued summons in the case of Jamia Masjid Charitable Fund Trust۔
لہذا وزیر بیگ نے مذکورہ گفتگو کی بنیاد پر بنگلور مجسٹریٹ کورٹ میں ڈیفامیشن کیس فائل کیا تھا جس کا کورٹ نے کاگنیزینس لیا اور ادارے کے سیکرٹری نور الامین و ڈاکٹر محمد عمران کو سمن جاری کئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
- بنگلور: 'بڑا مکان' پر ناجائز قبضہ، وقف بورڈ پر تساہلی کا الزام
- Protest Against Hate Incidents In Karnataka: کرناٹک میں نفرت انگیز واقعات کے خلاف سماجی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ
وزیر بیگ نے جامع مسجد چیریٹبل فنڈ ٹرسٹ میں ہوئے 3 کروڑ روپے کے غبن معاملے کے متعلق بتایا کہ اس وقت کے ڈائریکٹوریٹ آف مائنارٹیز کے ڈائریکٹر اکرم پاشا کے خلاف پراسیکیوشن کی مانگ کی تھی جسے حکومت کی جانب سے نہیں کیا گیا تاہم اب یہ معاملہ لوکایکتہ میں ذیر سماعت ہے۔