ETV Bharat / state

Maulana PM Muzamil Accident کرناٹک کے معروف عالم دین مولانا پی ایم مزمل کی کار تلنگانہ میں حادثہ کا شکار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 3:46 PM IST

Updated : Oct 31, 2023, 5:23 PM IST

کرناٹک کے معروف عالم دین پی ایم مزمل والا جاہی کی کار تلنگانہ میں حادثہ کا شکار ہو گئی، جہاں کار میں سوار مولانا کے ہمیشہ ساتھ رہنے والے رفیق سفر مولانا ذبیح اللہ جاں بحق ہو گیے، یہ حادثہ پربھنی سے حیدرآباد واپسی کے دوران پیش آیا۔

Maulana PM Muzamil Accident
کرناٹک کے معروف عالم دین مولانا پی ایم مزمل کی کار تلنگانہ میں حادثہ کا شکار

حیدرآباد/ بیدر: کرناٹک کے معروف عالم دین حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والا جاہی ناظم ادارہ منبع الرشادو خلیفہ مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی کار تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگئے اور کار میں سوار مولانا پی ایم مزمل اور دیگر معمولی زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق مولانا پی ایم مزمل مہاراشٹر کے پربھنی میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد پیر کی رات دیرگیے بنگلور واپسی کے لۓ براہِ کاماریڈی بائی پاس حیدرآباد ایئرپورٹ جارہے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ انھیں منگل کی صبح 6 بجے حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنا تھا اس لیے کار کی رفتار بہت تیز تھی، جس کے نتیجے میں کار ایک ڈی سی ایم کو اُوور ٹیک کرتے ہوئے بےقابو ہوکر حادِثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثہ ایک ڈھابے کے قریب صبح تقریبا تین بجےکے آس پاس ہوا تھا۔

وہاں موجود افراد نے مولانا کو پہلے سرکاری ہاسپٹل کاماریڈی منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مولانا کے علاوہ دیگر زخمیوں کو مہندی پٹنم حیدرآباد کے اولیو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے دواخانہ پہنچ کر مولانا سے ملاقات کی-

مولانا عتیق الرحمن رشادی نے مولانا پی ایم مزمل رشادی اور ان کے ساتھ سفر کر رہے ان کے رفقاء کے لیے امت مسلمہ سے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر مولانا عتیق الرحمن رشادی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کے معروف عالم دین پی ایم مزمل کی ایک کار حادثے میں زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اس کار حادثہ میں ایک شخص کی موت ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اللہ تبارک و تعالی انتقال فرمانے والے شخص کی مغفرت فرمائے اور مولانا پی ایم مزمل اور ان کے مزید ساتھیوں کو جو اس کار حادثے میں زخمی ہوئے ہیں، اللہ تعالی انہیں جلد صحت یابی و تندرستی عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:

کار میں ڈرائیور سمیت 5 پانچ افراد موجود تھے، جن میں مولانا کے ساتھ ہمیشہ رہنے والے رفیقِ سفر جناب ذبیح اللہ اس حادثہ میں جاں بحق ہوگیے۔ غور طلب ہو کہ حادثہ میں اب تک صرف ایک شخص کی موت ہوئی ہے، باقی دیگر زخمی ہوئے ہیں ان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مولانا کی طبیعت ابھی بہتر بتائی جارہی ہے۔

Last Updated : Oct 31, 2023, 5:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.