ETV Bharat / state

Madinah Uloom Bidar جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم میں تہنیتی پروگرام - جامعہ اسلامیہ مدرسہ مدینۃ العلوم بیدر

مولانا مفتی شیخ فاروق احمد کے اعزاز میں جامعہ اسلامیہ مدرسہ مدینۃ العلوم بیدر میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں جامعہ کے اساتذہ سمیت معزز شہریوں نے شرکت کی۔Thanksgiving Programme at Jamia Islamia Bidar

۱
۱
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 7:33 PM IST

بیدر: جامعہ اسلامیہ مدرسہ مدینۃ العلوم، بیدر، کے اساتذہ کی جانب سے مدرسہ میں حضرت الحاج مولانا مفتی شیخ فاروق احمد صاحب کے جامعہ میں بحیثیت صدر مدرس، صدر مفتی اور بحیثیت امام و خطیب مسجد مظفر حسینی میں 32 سالہ خدمات مکمل ہونے پر ایک تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔تہنینی پروگرام میں اساتذہ جامعیہ و منتظمین کے ساتھ ساتھ شہر بیدر کے معزز حضرات نے شرکت کی جن میں بیدر شہر کے MLA رحیم خان، ارشاد علی پہلوان اور الحاج سمیر احمد نائب صدر عیدگاہ کمیٹی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ Thanksgiving Programme at Madinah Uloom Bidar

تہنیتی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قبل ازیں حاضر ہوئے مہمانوں اور تمام اساتذہ کی جانب سے مولانا مفتی فاروق احمد صاحب کی گل پوشی اورشالپوشی کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی۔ حافظ عبد الواحد صاحب نے تہنیتی اشعار سنائے اور جامع کے ایک استاد حضرت مفتی فاروقی صاحب کی مختصر حالات زندگی پیش کی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی، بیدر، رحیم خان نے کہا کہ ’’مولانا مفتی فاروق احمد صاحب کافی خوش قسمت ہیں، اللہ تبارک و تعالی نے انہیں دین کے کام کے لئے منتخب کیا ہے 32 سالوں سے اللہ کے گھر کی خدمت کرنا اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانا، اپنے مدرسہ کے اساتذہ کی رہنمائی اور قوم و ملت میں دینی شعور بیدار کرنے جیسے نمایاں کام مولانا مفتی صاحب نے انجام دیے ہیں، جن سے ان کی دنیا اور آخرت دونوں کامیاب ہوئے ہیں۔‘‘

دعایہ کلمات ادا کرتے ہوئے رحیم خان نے کہا: ’’ہم بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی ہمیں بھی مولانا کی رہنمائی میں دین کی خدمت کرنے کا جذبہ اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘‘

تہنیتی پروگرام کے آخر میں سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مولانا امین احمد صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.