اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن شاخ یادگیر کے سٹی صدر اسلم شہنہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں ضلع یادگیر دسویں جماعت کے نتائج میں سب سے آخر میں رہا، یہ کافی افسوس کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر نتائج کے لئے اسکول انتظامیہ، طلبہ اور والدین کو تعلیم پر سخت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر نتائج کے لئے ہوشیار اور محنتی طلبا و طالبات کے ساتھ تعلیم میں کمزور طلبا و طالبات پر بھی سخت توجہ دینے کی ضرورت ہے، کمزور طلبہ کو زائد کلاس دے کر ان کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جب تک تعلیمی اعتبار سے کمزور طلبہ پر محنت نہیں کی جائے گی انہیں کامیابی کے لائق نہیں بنایا جاسکے گا تب تک تعلیمی نتائج میں بہتری نہیں آئے گی۔