ETV Bharat / state

تلنگانہ انتخابات: کانگریس کا ایم آئی ایم پر غنڈہ گردی کا الزام، ایم آئی ایم نے کہا کانگرس بوکھلاہٹ کا شکار

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے 30 نومبر کو پولنگ ہوئی اور 3 دسمبر کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ اس دوران تلنگانہ انتخابات سے متعلق اکزٹ پولس میں کانگریس کو 60 سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

تلنگانہ انتخابات: کانگریس کا آیم آئ ایم پر غنڈہ گردی کا الزام؛ ایم آئ ایم نے کہا کانگرس بوکھلاہٹ کا شکار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 3:40 PM IST

Updated : Dec 3, 2023, 11:53 AM IST

تلنگانہ انتخابات: کانگریس کا آیم آئ ایم پر غنڈہ گردی کا الزام؛ ایم آئ ایم نے کہا کانگرس بوکھلاہٹ کا شکار

بنگلور: ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے 30 نومبر کو پولنگ ہوئی اور 3 دسمبر کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ اس دوران تلنگانہ انتخابات سے متعلق اکزٹ پولس میں کانگریس کو 60 سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ تلنگانہ انتخابات کے سلسلے میں کرناٹک کانگریس کے رہنما و حیدرآباد کے آبزرور وائی سعید احمد نے کہاکہ تلنگانہ میں کانگریس کی لہر ہے اور آئندہ حکومت کانگریس کی ہوگی۔ سعید احمد نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران اسدالدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے غنڈہ گردی کی گئی اور کانگریس کے متعدد امیدواروں پر حملے کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023: رابرٹ وڈرا کی مندر اور مسجد میں حاضری

کانگریس کی جانب سے مجلس پر غنڈہ گردی کرنے کا الزام عائد کیا گیا جس کے ردعمل میں اے آئی ایم آئی ایم بنگلور کے رہنما مظہر شریف نے کہا کہ اس طرح کے الزام سے کانگریس اپنی کمزوری کا اظہار کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ کانگریس کا یہ الزام الیکشن کمیشن و لاء & آرڈر پر سوال اٹھا رہا ہے. ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں کے جاری ہونے کے بعد جس میں تلنگانہ میں کانگریس کی ممکنہ جیت سے متعلق امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کرناٹک کے ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ تلنگانہ میں کانگریس کے ارکان نے دعویٰ کیا کہ سی ایم کے چندرشیکھر راؤ نے ان سے بی آر ایس میں شامل ہونے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس ارکان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Last Updated : Dec 3, 2023, 11:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.