بیدر، کرناٹک: محمد معظم صدر معلم حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بیدر Memorial Urdu High School نے ای ٹی وی بھارت سے معیاری تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم ہمارے ملک کی اہم ترین ضرورت ہے۔ کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعے ہی طلباء کی صلاحیتوں کو ابھارا جا سکتا ہے۔ Teachers have to work hard for Quality Education
یہ بھی پڑھیں:
کوالٹی ایجوکیشن کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل ہمارے اساتذہ ہیں ان کی محنت دلچسپی اور کوششوں کے بدولت ہی بچوں کی زندگی سنورتی ہے۔ ان میں جینے کا سلیقہ آتا ہے۔ طلبا وطالبات قوم و ملت کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے قابل بنتے ہیں لیکن آج مختلف سروے رپورٹس یہ بتا رہے ہیں کہ کوالٹی ایجوکیشن جس طرح کا ہونا چاہیے وہ نہیں ہے۔
اس میں بے شمار پیش قدمی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف رپورٹس میں معیاری تعلیم کے حوالے سے دیکھا گیا کہ اس میں آج بھی بہت سی محنت کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنی دلچسپی اور صلاحیتوں کے ساتھ بچوں میں معیاری تعلیم کو لے کر دلچسپی پیدا کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسی وقت ممکن ہے جب اساتذہ ایک دوسرے سے بہتر کارکردگی کے ساتھ بچوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم رول ادا کریں۔ انہوں نے تمام اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اپنے مدارس میں بہتر سے بہتر تعلیم کا نظم کریں تاکہ طلباء قوم و ملت کا نام روشن کر سکیں۔