ETV Bharat / state

یادگیر: غرقاب نوجوانوں کے اہل خانہ کو امداد دینے کا مطالبہ - ’ادارہ تنظیم المسلمین و بیت المال‘‘کے صدر لائق حسین بادل

ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر کے سماجی کارکنان نے ضلع کے ڈپٹی کمشنرمحترمہ ڈاکٹر راگا پریا سے ملاقات کی۔

یادگیر: سماجی کارکنان کی  ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 9:05 AM IST

کرناٹک کے شہر یادگیر کی فلاحی تنظیم ’’ادارہ تنظیم المسلمین و بیت المال‘‘کے صدر لائق حسین بادل کی قیادت میں تنظیم کے دیگر ذمہ داروں نے ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگاپریا سے ملاقات کی۔

تنظیم کے ذمہ داروں نے اس موقع پر تنظیم المسلمین بیت المال کی جانب سے ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں متعدد مطالبات کے میمورنڈم دیا گیا۔

اس میمورنڈم میں گذشتہ دنوں بھیما ندی میں غرقاب ہونے والے چار لڑکوں کو حکومت کی جانب سے امداد دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یادگیر: سماجی کارکنان کی  ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
یادگیر: سماجی کارکنان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

اس موقع پر گاندھی چوک میں بجلی کی تار کی زد میں آ کر مرنے والے دو نوجوانوں کو بھی حکومت کی جانب سے امداد دینے کی اپیل کی گئ۔

اس موقع پر تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل نے کہا کہ شہر میں پچھلے چند دنوں میں دو المناک واقعہ پیش آیا ۔

جس میں چھ نو جوان لڑکوں کی جان چلی گئی ایک واقعہ بھیما ندی میں چار لڑکوں کا غرقاب ہونا اور دوسرا گاندھی چوک کے علاقے میں بجلی کی تار کی زد میں آکر دو نوجوانوں کا ہلاک ہونا ہے۔

دونوں واقعات میں ہلاک تمام چھ نوجوان 14 سے 16 سال کی عمر کے تھے۔

مزید پڑھیں:اقلیتی طلباء کو پولیس محکمے میں بھرتی کے لئے خصوصی ورکشاپ

غریب اور متوسط طبقے کے یہ نوجوان حقیقی معنوں میں حکومت کی امداد کے مستحق ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کے والدین روزمرہ کی زندگی کے لئے محنت مزدوری کر کے اپنا گزر بسر کرتے ہیں یہ لڑکے اپنے گھروں کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کرتے تھے۔

اس موقع پر واحد میاں نائب صدر بیت المال، شیخ ظہیرالدین سویرا صدر جیتے شاہ ولی درگاہ، منصور احمد افغان صدر عیدگاہ کمیٹی یادگیر، غلام جیلانی چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی، صمدانی موسی سیکرٹری بیت المال موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.