ETV Bharat / state

Talent hunt exam: اعلی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ امتحان کا انعقاد - کرناٹک کی خبریں

ملت کے طلبہ میں اعلی تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد سے یہ امتحان منعقد کیا گیا تاکہ بچے مستقبل میں ڈاکٹرز، انجنئیرز اور دیگر پیشہ وارانہ کورسز میں داخلے کے اہل ہوسکیں۔

اعلی تعلیم کو فروغ دینے ٹیلنٹ ہنٹ امتحان کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 9:50 PM IST

Updated : Nov 26, 2021, 2:04 PM IST

ملت کے طلباء میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کی غرض سے آل انڈیا ملی کونسل اور فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی جانب سے مشترکہ طور پر ٹیلنٹ ہنٹ امتحان کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس سے ملت کے بچوں میں فطری استعداد یا ٹیلنٹ کو پہچان کر انہیں آگے بڑھایا جاسکے۔ اسی فکر کے ساتھ 'فیتھ' فیلکن ٹیلنٹ ہنٹ امتحان بتاریخ 21 نومبر کو کرناٹک کے مختلف اضلاع میں منعقد کیا گیا ہے۔

اعلی تعلیم کو فروغ دینے ٹیلنٹ ہنٹ امتحان کا انعقاد

اس سلسلے میں آل انڈیا ملی کونسل کے قومی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مولانا مصطفیٰ رفاعی اور فیلکن ادارہ جات کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے ملت کے بچوں اور والدین سے اپیل کی کہ جو طلباء 12 ویں پاس ہوچکے ہیں اس ٹیلنٹ ہنٹ امتحان میں حصہ لیں۔

واضح رہے کہ نیٹ / NEET امتحان میڈیکل سیٹس کے لئے دیا جاتا ہے اور مذکورہ امتحان اسی غرض سے منعقد کیا گیا ہے تاکہ ملت کے بچے و بچیاں اس کی بہتر تیاری کرسکیں اور میڈیکل سیٹس کے لئے اہل ہوسکیں۔

Last Updated : Nov 26, 2021, 2:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.