ایسوسی ایشن کے ریاستی نائب صدر فیروز ہمراز رائچور نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور کہا کہ یہ ایسوسی ایشن 20 برسوں سے چل رہی ہے اور ریاست بھر میں اسکے ہزاروں ارکان ہیں۔
اس موقع پر ریاستی وزیر یو ٹی قادر نے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کو مبارک باد دی اور کہا کہ کوئی بھی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا،بلکہ ہر کام کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے۔
اس موقع پر کرناٹکا ٹیلر ایسوسی ایشن کے ریاست بھر سے آئے ذمہ داران نے شرکت کی اور پروگرام میں کئی سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔