ETV Bharat / state

Solidarity with Palestine فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلئے بنگلور میں سمپوزیم کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 3:56 PM IST

تقریباً ایک ماہ سے فلسطین کو بمباری کے ذریعے ہزاروں معصوم فلسطینیوں کو معت کے گھاٹ اتارا گیا اور فلسطین کو قبرستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہ اب زندہ لوگوں کے لئے یہ جہنم سے کم نہیں ہے.

فلسطین کے مسئلے پر سمپوزیم کا انعقاد بنگلور میں اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا

فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلئے بنگلور میں سمپوزیم کا انعقاد

بنگلور: غزہ میں تقریباً ایک ماہ سے اسرائیلی ظلم و ستم جاری ہے۔ اسرائیلی کی جانب سے کی جارہی بمباری میں ابھی تک 9 ہزار سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں اور یہاں بڑے پیمانہ پر تباہی کی گئی۔ فلسطین میں کی جارہی نسل کشی کے خلاف عالمی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا اور فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری غیرانسانی بربریت کی شدید مذمت کی گئی۔

سمپوزریم میں شہر کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور عالمی طاقتوں سے فلسطین پر کئے جارہے ظلم و کو فوری طور پر روکنے کےلئے اقدامات کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل میں فوجی چوکیوں پر حملہ کرکے 200 سے زائد فوجی اہلکاروں اور عام لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا، جس کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے 9 ہزار سے زائد عام شہریوں کو ہلاک کردیا جس میں تین ہزار 800 سے زائد معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Moulana Maqsood Imran فلسطین میں امن کیلئے فجر کی نماز میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں، مولانا مقصود عمران

اقوام متحدہ کے اندازہ کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجہ میں غزہ میں بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی ہے۔ غزہ میں 45 فیصد سے زیادہ گھر اور شہری بنیادی ڈھانچے کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.