ضلع یادگیر میں جملہ 127 سرکاری اسکولوں میں اسی طرح کے سولار اسمارٹ کلاس روم تیار کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اس سولار اسمارٹ کلاس روم میں اول جماعت سے ساتویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کو تعلیم دی جائے گی۔ یہ تعلیم کنڑا اور انگریزی میڈیم کے طلبا و طالبات کے لئے ہوگی۔
ضلع یادگیر شہر میں سولار اسمارٹ کلاس روم شہر کے چار اسکولوں میں اسمارٹ کلاس روم تیار کیا گیا ہے، جس میں کنڑا ہائی اسکول، کنڑا بوائز ہائی اسکول، کولی واڑہ اسکول، اسٹیشن بازار اسکول شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ضلع یادگیر کے تعلقہ جات گرمٹکل، شاہ پور، شورا پور ، وڈگرہ، ہنسگی کے سرکاری اسکولوں میں بھی سولار اسمارٹ کلاس روم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیہی اسکولوں میں بھی سولار اسمارٹ کلاس روم تیار کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی ضلع انتظامیہ کے اعلی عہدے داران کے علاوہ محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران موجود تھے۔
یادگیر میں اسمارٹ کلاس کا افتتاح
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ریاستی وزیر اور ضلع یادگیر کے نگراں وزیر پربھو چوہان کے ہاتھوں شہر کے کنڑا اسکول میں سولار اسمارٹ کلاس روم کا افتتاح عمل میں آیا۔