ETV Bharat / state

شیعہ وسنی علما کے تراجم والے قرآن کا اجرا

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں گذشتہ کئی برسوں سے ادارہ انجمن امامیہ کی کوششوں کے بعد قرآن شریف کا ایک منفرد ترجمہ سامنے آیا ہے، جس میں بیک وقت شیعہ و سنی علماء کی جانب سے کئے گئے تراجم شامل ہیں۔

author img

By

Published : May 6, 2019, 1:09 PM IST

شیعہ وسنی علما کے تراجم والے قرآن کا اجرا

رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اس مصحف کا اجرا کیا گیا ہے، جس میں سنی عالم دین مولانا ابو الاعلی مودودی و شیعہ عالم دین مولانا محمد محسن نجفی کا ترجمہ ایک ساتھ مطبوع ہے۔

شیعہ وسنی علما کے تراجم والے قرآن کا اجرا
قابل ذکر ہے کہ ایران کی المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے آغا محمد رضا صالح کے ہاتھوں مصحف کا اجرا ہوا۔

اس مصحف کہ ترتیب ایسی ہے کہ صفحہ کے درمیان میں قرآن کی آیات کا عربی متن ہے اور دائیں و بائیں سنی و شیعہ علماء کے اردو تراجم تحریر کئے گئے ہیں۔

اس مصحف کی طباعت ایران میں ہوئی ہے اور وہیں سےاس کے 100 نسخے بنگلور لائے گئے ہیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی آغا محمد رضا صالح نے کہا کہ یہ سراسر غلط ہے کہ سنی و شیعہ کا قرآن مقدس مختلف ہے، یہ سراسر کذب بیانی پر مبنی ہے، اور یہ دشمنان اسلام کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مقدس کے متعلق ایک غلط فہمی لوگوں کے ذہنوں میں ڈالی گئی ہے کہ سنی و شیعہ کا قرآن مختلف ہے جب کہ یہ بات سراسر غلط ہے۔

آغا محمد نے کہا کہ دونوں مکاتب فکر کا قرآن ایک ہی ہے اور تراجم بالکل بھی مختلف نہیں ہے۔

امامیہ ایجوکیشنل سینٹر کے چیئرمین مرزا محمد مہدی نے کہا کہ بلا شبہ قرآن مقدس کتاب ہے، الفاظ الگ ہوسکتے ہیں لیکن معنی میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مصحف کی طباعت ایران میں ہوئی ہے اور وہیں سے ہمیں اس کے 100 نسخے ملے ہیں اور اس کی مانگ کے بنا پر ہم یہاں پر اسکی طباعت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ ایجوکیشنل سینٹر کی جانب سے وہ اس مصحف کو شہر کے تمام مساجد کے ائمہ کرام و دینی مدارس تک پہونچانا ہے۔

اس موقع سنی عالم دین مولانا محمد علی رشادی نے کہا کہ یقینا یہ ایک بہترین پہل ہے، انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارے بچوں کو بھی اسے پڑھایا جائے تاکہ سنی و شیعہ میں جو صدیوں سے نفرت و مخالفت پیدا کی گئی ہے اسے ختم کریں اور دونوں میں اتحاد پیدا ہو سکے۔

Intro:قرآن مقدس کے مصحف کا اجراء جس میں سنی و شیعہ علماء کا ترجمہ ایک ساتھ مرتب ہے

Body:
قرآن مقدس کے مصحف کا اجراء جس میں سنی و شیعہ علماء کا ترجمہ ایک ساتھ مرتب ہے

بنگلور: پچھلے کئی برسوں سے انجم امامیہ اس کام میں مشغول رہی کہ ایک ہی مصحف میں سنی و شیعہ علمائے کرام کا ترجمہ مرتب کیا جائے اور ادارہ اجمن امامیہ اس عظیم کام میں کامیاب ہوا جو عالم اسلام میں پہلی بار عمل میں آیا ہے. آج رمضان المبارک کے استقبالیہ کے موقع پر اس مصحف کا جس میں سنی عالم دین مولانا ابو الاعلی مودودی و شیعہ عالم دین مولانا محمد محسن نجفی کا ترجمہ ایک ساتھ مطبوع ہے کا اجراء عمل میں آیا. اس موقع پر ایران کی المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے آغا محمد رضا صالح ملک ہند تشریف لائے اور قرآن مقدس کی یہ انوکھی مصحف کا اجرا کیا.

اس مصحف کہ ترتیب ایسی ہے کہ صفحہ کے درمیان قرآن کی آیات کا عربی متن ہے اور دائیں و بائیں سنی و شیعہ علماء کے تراجم اردو میں ک<ے گئے ہیں.

اس موقع پر مہمان خصوصی آغا محمد رضا صالح نے کہا کہ یہ بات کہ سنی و شیعہ کا قرآن مقدس مختلف ہے، ایک سفید جھوٹ ہے اور یہ دشمنان اسلام کی سازش ہے کہ تفرقہ ڈالے. انہوں نے کہا کہ قرآن مقدس کے متعلق ایک افواہ و غلط فہمی لوگوں کے ذہنوں میں ڈالی گئی ہے کہ سنی و شیعہ کا قرآن مختلف ہے جب کہ یہ بات ایک سریح مغالطہ ہے. آغا محمد نے کہا کہ دونوں کا قرآن ایک ہے اور تراجم بلکل بھی مختلف نہیں.

امامیہ ایجوکیشنل سینٹر کے چیئرمین مرزا محمد مہدی نے کہا کہ بلا شبہ قرآن مقدس ایک ہے، الفاز الگ ہوسکے ہیں لیکن معنہ بلکل ایک ہے. انہوں نے بتایا کہ اس مصحف کی طباعت ایران میں ہوئ ہے اور وہیں سے ہمیں اس کے 100 نسخے ملی ہیں اور اس کی مانگ کے بنا پر ہم اس کی یہاں پر طباعت کرینگے. انہوں نے مزید کہا کہ اس مصحف کو وہ امامیہ ایجوکیشنل سینٹر کی جانب سے شہر کے تمام مساجد کے آئمہ کرام و دینی مدارس تک پہونچا ئینگے تاکہ سنی علماء و بچے بھی اس حقیقت سے آشنا ہوں کہ ہم سنی و شیعہ کا قرآن ایک ہے.

اس موقع پر اجراء کے پروگرام میں سنی عالم دین مولانا محمد علی رشادی نے کہا کہ یقینن یہ ایک بہترین پہل ہے. انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارے بچوں کو بھی اسے پڑھایا جائے تاکہ سنی و شیعہ میں جو صدیوں سے نفرت و مخالفت پیدا کی گئی ہے اسے ختم کریں اور دونوں میں اتحاد پیدا ہو.

بائیٹس...
1. آغا محمد رضا صالح، نمائندہ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران
2. مرزا محمد مہدی، چئیرمین، امامیہ ایجوکیشنل سینٹر بنگلور
3. سید حاکم رضا، صدر ادارہ فیض الاسلام (مذہبی افیرس)
4. محمد علی رشادی، سنی عالم دین، بنگلور
5. محمد الیاس، رکن، وقف پروٹیکشن کمیٹی، بنگلور

Note...
The guest Agha Mohammed Raza Saleh spoke in Persian and his associate translated it in Urdu. Hence, only a little part of the Guest's statement is included here for identification purpose.

It would be nice if this story is composed in Package style.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.