ETV Bharat / state

Azizullah Sarmast ہندوستان کو جنت نشان صوفیاء نے بنایا:عزیز اللہ سرمست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 10:57 AM IST

آستانہ حضرت صوفی سرمست کے برادر سجادہ نشین عزیز اللہ سرمست نے اپنے دورہ بسوا کلیان ضلع بیدر کے دوران کہاکہ صوفیاء کرام نے خدمت خلق کی بدولت غریب اور ظلم وزیادتی کے شکار لوگوں کو نہ صرف زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بتایا بلکہ نماز قائم کرنے کے لئے جوش و جذبہ قائم کیا۔

ہندوستان کو جنت نشان صوفیاء نے بنایا:عزیز اللہ سرمست

بیدر: استانہ حضرت صوفی سرمست کے برادر سجادہ نشین عزیز اللہ سرمست نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ خانقاہوں سے جڑے ہوئے احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کے خدمت قلب کے طریقے کو پھر سے رائج کرنے کی کوشش کریں۔ آج ہم مضبوط اور بے سہارا لوگوں کو خدمت خلق کے تحت ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے تو یہ عمل صوفیاؤں کا عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر استانے میں لنگر کا نظم ہونا چاہیے اور لنگر روزانہ لگنا چاہیے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہم اس طرح کے خدمت خلق کے کام کریں جس سے عام لوگوں کی بنیادی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر استانے کے متولی وہ سجادہ نشین کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے آستانوں کی تعلیمات سے متعلق اردو زبان کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں میں بھی ان کے تعلیمات اور حکایات اور کارناموں کو شائع کریں تاکہ ملک بھر کے استانوں میں انے والے زائرین صوفیاء کی تعلیمات اور احکامات ان تک ان کی اپنی زبان میں باسانی دستیاب ہو اور وہ عقیدت مندان صوفیوں کے تعلیمات کو پڑھ سکیں اور ان کے پیغام کو جان سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Sufi Education تعلیمات صوفیہ کو عام کرنے کی ضرورت

آج ملک کے جو حالات ہیں ان حالات میں اگر ہم اولیاء کے استانوں کو مرکز بنا کر اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کے خدمت خلق کے جذبے سے کام کریں تو یقینا لوگوں کے دلوں میں اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے میں رول ادا کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.