بیدر : صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے صدرعزیز اللہ سرمست نے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں چند لوگ سیاسی مفاد کے لئے ہندو مسلم کے درمیان نفرت زہر کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ نفرت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے سے دور کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے تہواروں کو لے کر خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ اس سے کسی عام لوگوں کو کم ملک کو سب سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔ ہمارا ملک کی ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن اس طرح کے ماحول سے ترقیاتی منصوبہ متاثر ہو سکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:Clash in Yadgir یادگیر میں بی جے پی، کانگریس کارکنان کے درمیان جھڑپ
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مذہب تشدد و نفرت کی تعلیم نہیں دیتا۔اس کے باوجود چند مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔دنیا کا ہر مذہب امن بھائی چارہ محبت خلوص اور انسانیت کا درس ہوتا ہے لیکن چند مفاد پرست سیاست داں مذہب کی آڑ میں ہندوستانی تہذیب اور کلچر کو مجروح کر رہے ہیں۔ عزیز اللہ سرمست نے بزرگان دین کے آستان و خانقاہ ہو سجادگاان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ھے کہ خانقاہوں سے نکل کر ملک کی سلامتی اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لئے خانقاہی نظام اور اولیاء کے تعلیمات کو عام کریں۔اس سے بھائی چارہ ور اتحاد کو فروغ مل سکتا ہے۔دوریاں اور نفرت کم ہو ں گی۔خوشگوار ماحول میں ترقی کی رفتار بھی تیز ہو سکتی ہے۔