ETV Bharat / state

بیدر میں زکٰوۃ سینٹر انڈیا کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد - Zakat Center India at Bidar

Workshop by Zakat Center India at Bidar زکٰوۃ سینٹر انڈیا کی جانب سے بیدر میں ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں چھوٹی اور گھر یلو صنعتوں کا آغاز کیسے کریں اس کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا گیا۔

Successful organized of one day workshop by Zakat Center India at Bidar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 3:48 PM IST

بیدر: بیدر میں چھوٹے اور نئے کاروبار کی شروعات کیسے کریں؟ موضوع پر زکٰوۃ سینٹر انڈیا کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ڈیسنٹ فنکشن ہال، بیدر میں منعقد اس ایک روزہ مفت ورکشاپ میں مہمانان خصوصی اور ماہر ٹرینرس ڈاکٹر عبد الوکیل حیدر آباد اور سید عامر CEO رائل انڈسٹریز، ناندیڑ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، دونوں احباب نے اس ٹریننگ میں چھوٹے اور نئے کاروبار کی شروعات کیسے کریں؟ چھوٹی اور گھر یلو صنعتوں کا آغاز کیسے؟ کاروبار جیسے مویشی پالن، آغاز سے پہلے سرکاری منظوری اور ضروری دفتری کارروائی کیسے کریں؟ وغیرہ موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی، بعد ازاں سید عامر صاحب CEO رائل انڈسٹریز، ناندیڑ نے بہ ضابطہ کلینک پاوڈر اور صابن، Phenyl کی تیاری، ہینڈ واش وغیرہ کو ورکشاپ میں ہی تیار کرتے ہوئے اس کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Zakat Centre India Bidar زکٰوۃ سنٹر انڈیا بیدر یونٹ کی مسلمانوں سے اپیل

اس موقع پر ورکشاپ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے محمد نظام الدین چیئرمین زکٰوۃ سینٹر انڈیا، بیدر یونٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہمارے معاشرے کے اندر بے روزگاری بڑھ رہی ہے، جو کسی چیلنج سے کم نہیں، ایسے بے روزگاروں کے لیے ایک روزہ ٹریننگ دینے حیدرآباد اور ناندیڑ سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غریبوں کو مچھلی نہ دیں بلکہ مچھلی پکڑنا یا اس کا شکار کرنا سکھادیں، اگر مچھلی پکڑنا سیکھیں گے تو وہ اس سے روزی کمائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ غریبی، مفلسی اور ذلت سے پناہ مانگتے تھے۔ زکٰوۃ سینٹر انڈیا ایک نیا تجربہ ہے، بیدر کے بشمول پورے ملک کے اندر اس کی 12 یونٹیں ہیں۔ ہمارے ہاں جمع زکٰوۃ کا % 45 پیسہ خود روزگار پید کرنے اور کام کاروبار میں لگانے کے لیے خرچ ہوتا ہے، باقی بجٹ میں بیواؤں اور مجبوروں میں وظائف، مستحق طلبہ کی تعلیمی امداد اور نادر افراد کے علاج ومعالجہ میں خرچ کرتے ہیں۔

اس ورکشاپ میں شرکت کر کے ٹریننگ حاصل کرنے والے 20 منتخب اور اہل (Eligible & Selected) بے روزگار نوجوانوں کو زکٰوۃ سینٹر انڈیا، بیدر یونٹ کی جانب سے کاروبار کی شروعات کے لیے مالی امداد دی جائے گی۔ لہٰذا بے روز گار مسلم نو جوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سے فائدہ اُٹھائیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محمد معظم امیر مقامی جماعت ِ اسلامی ہند، بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم معاشرہ اور نوجوانوں میں شعور بیدار کریں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امت کو خوشحال رہنے کی ترغیب دی ہے، جب کبھی صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے پریشانی، سرمایہ کی کمی یا بھوک کا مسئلہ لے کر جاتے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی یہ بات نہیں سکھائی کہ جاؤ کہیں سے خیر خیرات مانگ لو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی تلقین کی کہ محنت کر کے کمائیں۔

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیک مانگنے سے منع کیا ہے اور اگر کوئی بلا وجہ اگر کوئی بھیک مانگتا ہے تو وہ گویا اپنا پیٹ آگ سے بھر رہا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں فرمایا کہ رزق کے 10 حصے ہیں، ان 10 میں سے 9 حصے تجارت اور کاروبار میں کہا ہے۔ تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ انبیاء تجارت کرتے تھے، خود اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تجارت کرتے تھے۔ آج ہم بھی تجارت میں آگے بڑھیں اور تجارت کو کیسے فروغ دیں اس پر غور فکر اور منظم لائحہ بنائیں۔ موصوف نے مزید کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب بھی بازار میں وہ نکلتے اور دیکھتے کہ لوگ تجارت/کاروبار صحیح ڈھنگ سے نہیں کرتے تو ان کو کہتے تم پہلے کاروبار میں اس کی تمام معلومات حاصل کرو، پھر بازار میں آؤ۔ اگر بغیر معلومات کے کاروبار میں آئیں گے تو کوڑے لگاؤں گا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کاروبار کے لیے ضروری ہے کہ اس کی تمام معلومات حاصل کریں، کون سا کاروبار ہمارے لیے فائدہ مند ہے؟ اور مجھے کس میں دلچسپی ہے؟ میں کون سا کاروبار کر سکتا ہوں؟

یاد رہے کہ کاروبار کے لیے دلچسپی بھی ضروری ہے۔ اس کی معلومات بھی ضروری ہے کہ کیسے مال لگایا جائے کیسے اس کو بیچا جائے۔ سب سے اہم چیز حلال اور حرام کی تمیز معلوم ہو، کاروبار میں جائزاور ناجائز کی تفریق کا علم ہو۔ تجارت تو اچھا پیشہ ہے لیکن تجارت کریں گے تو کس چیز کی اور کیسی تجارت کریں گے؟ کاروبار کے اندر سود کی ملاوٹ سے اجتناب کریں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری نیت ہماری کوشش انشاء اللہ تبدیلی پیدا کرے گی۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، ایسی بے شمار مثالیں ہیں بالکل روڈ پر کام شروع کر رہے تھے آج انشاء اللہ کئی لوگوں کو روزگار دینے کا ذریعہ بنیں ہیں۔ یہاں ماہرین، ایکسپرٹس آئے ہیں آپ غور غور کیجئے

ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ افتتاح محمد غوث چیئرمن بلدیہ بیدر نے پودے کو پانی ڈال کر کیا۔ محمد شفیع الدین سیکریٹری زکٰوۃ سینٹر انڈیا، بیدر نے استقبالیہ اور احتشام الحق ممبر یونٹ ایڈوائزری کونسل نے تشکری کلمات پیش کیے۔ محمد عارف الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر زکٰوۃ سینٹر انڈیا، بیدر کے یونٹ ایڈوائزری کونسل کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ مزید تفصیلات کے لیے بیگم بازار بیدر میں آفس زکٰوۃ سینٹر انڈیا یونٹ بیدر پر رابطہ پیدا کریں۔ موبائل اور واٹس اپ نمبرات 9986547662 محمد رئیس الدین، 7619606913 سید سیف اللہ سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.