ETV Bharat / state

Second PUC Result مسلسل محنت اور جستجو سے کامیابی قدم چومتی ہے،تبسم شیخ - Bengaluru News

بنگلور کی رہنے والی طالبہ تبسم شیخ نے کرناٹک کے پی یوسی سکینڈ کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ تبسم شیخ نے شعبہ آرٹس میں 600 میں سے 593 نمبرات حاصل کر کے ریاست بھر میں سر فہرست رہیں۔

تبسم شیخ
تبسم شیخ
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 7:39 AM IST

تبسم شیخ

بنگلور:کرناٹک اسکول اگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ کی جانب سے 24 اپریل پی یو سی سکینڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیاگیا۔پی یو سی کے امتحانات کے نتائج کے مطابق ریاست بھر میں شعبہ سائنس میں جئے نگر کی رہنے والی سوربی اور کولار نامی طلبہ نے پہلا مقام حاصل کیا ہے تو وہیں کامرس کے شعبہ میں اننیا نامی طالبہ سرفہرست رہی ہیں۔ان سب کے علاوہ شعبہ آرٹس کی اگر بات کی جائے بنگلور کی این ایم کے آروی کی طالبہ تبسم شیخ نے 593 نمبرات حاصل کر کے ممتاز مقام حاصل کیا ہے ۔

دراصل تبسم شیخ بنگلور کے جنوب حلقہ سے تعلق رکھتی ہیں،جس کی نمائندگی بی جے پی کے رہنما و رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کرتے ہیں،یہ وہی تیجسوی سوریہ ہیں جنہوں نے شہر یت ترمیمی بل کے خلاف آواز بلند کرنے والوں اور مسلمانوں ’’پنکچر والا’’ کہا تھا۔اس کے علاوہ کرنا ٹک میں مسلم طالبات کو حجاب زیب تن کرکے کمرہ جماعت میں داخلہ کو لے کر کافی تناعہ بھی ہوا۔تبسم شیخ بھی اس سے مستثنی نہیں رہیں،تاہم ان کی یہ شاندار کامیابی نے اس بات پر صدق مہر ثبت کردی ہے کہ لباس و پوشاک سے تعلیمی لیاقت پر اثر انداز نہیں ہوتی ہے۔

تبسم شیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حجاب مخالف چلائے گئے مہم کی ہراسانی کے باوجود انہوں نے تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے اسے جاری رکھا اور 12ویں جماعت کے امتحان میں 98.3 فیصد نمبرات کے ساتھ شعبہ آرٹس میں سرفہرست رہی ہیں۔تبسم شیخ نے کہا کہ وہ بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں اور اس کے لئے وہ اپنے والدین، دوست،اساتذہ اور اپنے اپنے اسکول کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
مزید پڑھیں:Second PUC Result پی یو سی سیکنڈ کے نتائج کا اعلان، بنگلور کی تبسم شیخ نے آرٹس میں اول مقام حاصل کیا

سال 2022-23 کے دوسرے سال کے پی یو سی کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے.۔پی یو سی کا دوسرا امتحان 9 سے 29 مارچ کے درمیان منعقد ہوا تھا۔
اس بار 74.64% طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ شعبہ آرٹس میں 61.22% طلباء پاس ہوئے، شعبہ سائنس میں 85.71% اور کامرس ڈیپارٹمنٹ میں 75.89% طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.