ETV Bharat / state

یادگیر: سہولیات کے فقدان پر طلباء کا احتجاج - ای ٹی وی بھارت اردو

کرناٹک میں ضلع یادگیر کے سبھاش چوک پر آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مختلف مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Student organization protests in Yadgir
یادگیر میں طلباء تنظیم کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 3:45 PM IST

یادگیر میں سبھاش چوک پر آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کئے گئے احتجاجی مظاہرہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج اور ویمنس ڈگری کالج کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سندھو نائب صدر آرگنائزیشن نے کہا کہ ریاستی حکومت طلباء وطالبات کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔

یادگیر میں طلباء تنظیم کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے لیے اسکولز و کالجز کو کھول دیا ہے۔ وہیں، دوسری جانب طلباء کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں کی گئی ہے۔ دور سے آنے والے طالب علم کے لیے ابھی تک بس پاس جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی ہاسٹل کو کھولا گیا۔ اسکولز اور کالجز میں دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام نہیں کیا گیا۔

Student organization protests in Yadgir
یادگیر میں طلباء تنظیم کا احتجاجی مظاہرہ

سندھو نے حکومت سے فوری طور پر طلبا کو بس پاس جاری کرنے، ہاسٹلس کو کھولنے اور دوپہر کے کھانے کا انتطام کرنے کا مطالبہ کیا۔

سکریٹری سبھاش نے کہا کہ آرگنائزیشن کی جانب سے وزیراعلی بی ایس یڈی یورپا کو ایک یاداشت روانہ کی گئی جس میں طلبا کے مسائل کو جلدازجلد حل کرنے کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یادداشت کی ایک کاپی وزیر تعلیم، سوشیل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، بیک ورڈ کلاس ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذمہ داروں کو روانہ کی جارہی ہے۔

سیداپا صدر آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن یادگیر نے اس احتجاج میں شامل تمام طلباء و طالبات سے اظہار تشکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.