ETV Bharat / state

یادگیر میں طوفانی بارش، رکن اسمبلی کا دورہ - ٹاؤن پلاننگ کے چیئرمین بسو کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے

کرناٹک میں آئندہ 48 گھنٹوں میں تیز بارش کے امکان کے سبب یادگیر کے بشمول شمالی کرناٹک کے کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں، ضلع یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

stormy rain in yadgir, mla venkat reddy visited the affected areas in yadgir karnataka
یادگیر میں طوفانی بارش، رکن اسمبلی کا دورہ
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 7:21 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے گاؤں کے کئی کچے مکان گر گئے ہیں۔ سڑکیں جھیل کی شکل اختیار کر گئی ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔

یادگیر میں طوفانی بارش، رکن اسمبلی کا دورہ

ضلع میں تیزی کے ساتھ بھیما ندی بہہ رہی ہے۔ ہتی کونی اور سوداگر ڈیم پانی سے بھر گئے ہیں۔ بھیما ندی میں تیز بہاؤ کے سبب قریب کے گاؤں میں سیلاب آگیا ہے۔ مکانوں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور ہزاروں ایکڑ فصل خراب ہوگئی ہیں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں سے شہر کا ربط ٹوٹ چکا ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ میں متعدد مقامات پر پل پانی میں بہہ گئے ہیں۔

stormy rain in yadgir, mla venkat reddy visited the affected areas in yadgir karnataka
یادگیر میں طوفانی بارش، رکن اسمبلی کا دورہ

دوسری جانب کرناٹک کے ضلع یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے نئیکل گاؤں کے لوگوں سے ملاقات کی۔

مسلسل ہو رہی بارش کے سبب شہر کی بھیما ندی کا پانی گاؤں میں گھس جانے کے سبب کئی مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے کئی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مکانوں میں موجود روز مرہ کی زندگی سے متعلق سامان پوری طرح خراب ہو چکا ہے اور یادگیر کے کئی گاؤں کی ہزاروں ایکڑ زمین پانی سے لبریز ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: مسلسل بارش کے سبب زندگی اجیرن

اس کے علاوہ ہزاروں ایکڑ پر ہو رہی کاشت بری طرح خراب ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے کی کسانوں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

اس موقع پر متعلقہ عہدیداران سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ان پریشان حال لوگوں کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر ٹاؤن پلاننگ کے چیئرمین بسو کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.