ETV Bharat / state

Karnataka bandh کاویری آبی تنازع پر کرناٹک بند، ایئرپورٹ کی گھیرا بندی کی کوشش، متعدد پروازیں منسوخ

کرناٹک میں کاویری آبی تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ آج اس معاملے پر ریاست گیر بند کے ملے جلے اثرات دیکھے گئے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر منڈیا اور بنگلورو میں تمام اسکول اور کالج بند کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Etv Bharatکرناٹک میں مختلف تنظیموں کی کال پر آج بند کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 10:04 AM IST

Updated : Sep 29, 2023, 1:09 PM IST

بنگلورو: کاویری آبی تنازع کی وجہ سے کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں آج صبح سے بند کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ مظاہرین سڑکوں پر نعرے لگاتے نظر آئے۔ اس دوران پولیس انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کاویری آبی تنازع پر مختلف کسان تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے 'کرناٹک بند' کے پیش نظر منڈیا اور بنگلورو کے تمام اسکول اور کالج آج بند ہیں۔ یہاں فریڈم پارک میں احتجاج شروع ہوا۔ لوگوں نے بسلیری کے پانی میں نہایا اور شہر میں الگ الگ طریقے سے احتجاج کیا۔

اسی دوران مظاہرین نے بنگلورو ایئرپورٹ کی گھیرابندی کی کوشش کی۔ ایئرپورٹ پر افراتفری کی وجہ سے 41 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسی درمیان تقریباً مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

وہیں منڈیا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کمار نے کہا کہ 'کاویری پانی کے مسئلہ کو لے کر کنڑ حامی تنظیموں، کسان یونینوں اور کئی دیگر تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے بند کے پیش نظر، منڈیا ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور اسکول اور کالج آج بند رہیں گے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر دیانند کے اے نے یہ بھی بتایا کہ بنگلورو شہر کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • #WATCH | Karnataka: Less number of passengers were seen at Vijayanagar Metro Station, Bengaluru because of the Bandh called by various organizations regarding the Cauvery water issue. pic.twitter.com/MFM5OslnmI

    — ANI (@ANI) September 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس دوران ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ بنگلورو شہر کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ چونکہ مختلف تنظیموں نے آج 'کرناٹک بند' کی کال دی ہے، اس لیے بنگلورو شہر کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کاویری ریگولیٹری کمیٹی (سی ڈبلیو آر سی) کی طرف سے تمل ناڈو کو 3000 کیوسک پانی چھوڑنے کے حکم کے بعد کرناٹک میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہے۔ بہت سے مظاہرین کا کہنا ہے کہ کاویری ندی ان کی ہے۔

علاوہ ازیں، کرناٹک رکشنا ویدیکے کے کارکنوں کے ایک گروپ نے جمعرات کو بنگلورو میں ریاستی اراکین پارلیمنٹ اور سدارامیا حکومت کے خلاف کاویری کے پانی کے مسئلہ پر زبردست احتجاج کیا۔ کے آر وی کے کارکنوں نے 'کاویری ہماری ہے' کے نعرے لگائے اور کاویری ندی کا پانی تمل ناڈو کو چھوڑنے کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک بند کے دوران کون سی خدمات کھلی و بند رہیں گی؟

کے آر وی خاتون مورچہ کی صدر اشونی گوڑا نے کنڑ لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے ریاست کے منتخب ارکان اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ پر بات کریں۔ کرناٹک رکشا ویدیکے سوابھیمانی سینا کے ارکان نے جمعرات کو اداکار سدھارتھ کی پریس کانفرنس میں خلل ڈالا۔ وہ اپنی فلم کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اداکار بنگلورو میں اپنی آنے والی فلم 'چکو' کی تشہیر کر رہے تھے۔

Last Updated : Sep 29, 2023, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.