بنگلورو:نریندر مودی کے مذکورہ بیان کو کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل کے رکن اروند کمار ارلی نے ایک سیاسی بیان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ الیکشن کے پیش نظر اس طرح کا بیان آیا ہے جو کہ گمراہ کن ہے۔
اروند ارلی نے کہا کہ بی جے پی کے ہاتھی کے دانت ہیں، کھانے کے اور و دکھانے کے اور ہیں. الیکشنز سے قبل خوش کرنے والے بیانات اور انتخابات کے بعد اقلیتوں و دلتوں پر ظلم و زیادتی، یہی بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخ رہی ہے۔
اروند ارلی نے کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویسم سیوک سنگھ کا ایجنڈا یہ ہے کہ اقلیتی طبقات و ایس. سی ایس ٹی طبقات کسی بھی اعتبار سے سیاسی اقتدار پر نہ آئیں۔ بی جے پی اس طرح کے بیانات کے ذریعے عوام کو نہ صرف بےوقوف بناتی ہے بلکہ گمراہ بھی کرتی ہے.
واضح رہے کہ حال. ہی میں دارالحکومت دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی کی منعقدہ قومی ایگزیکیوٹیو میٹنگ میں پی ایم نریندر مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت سرکردہ لیڈران موجود تھے.
دارالحکومت نئی دہلی میں بی جے پی کی 2 روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے پارٹی کارکنان سے کہا تھاکہ ہمیں عوام کی خدمت کے لئے سب کچھ کرنا ہے۔ ہمیں تاریخ بنانا ہے.وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی رہنماؤں کو بالی ووڈ کے خلاف ناپسندیدہ تبصروں سے باز رہنے کی بھی ترغیب دی۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Minority Commission اوقافی جائدادوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے
اروند کمار ارلی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اقلیتوں و ایس. سی. ایس. ٹی کے خلاف ہے اور بی جے پی حکومت میں کوئی ڈیویلپمینٹ کے لئگ نییں بلکہ اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے آئی ہے.