بیدر: شہری انتظامیہ اور حج کے ریاستی وزیر رحیم خان نے بیدر شہر میں امبیڈکر سرکل کے قریب سٹی کونسل کی 15 ویں مالیاتی اسکیم کے تحت نئی آرائشی اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر رحیم خان نے کہا کہ بیدر میں امبیڈکر سرکل سے شیواجی سرکل اور بسویشور سرکل سے ہرالیہ سرکل تک 80.86 لاکھ کی لاگت سے 46 اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں۔ ان اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے بیدر شہر کو رات کے وقت خوبصورت بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ان اسٹریٹ لائٹس کو لگانے کا کام ٹھیکیدار شیوانند کے پاٹل کو سونپا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سٹی کونسل مزید ایسے منصوبے ترتیب دینے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے بیدر ضلع کو فائدہ پہنچے گا۔ آنے والے دنوں میں سٹی کونسل بیدر ضلع کے عوام کے لیے اچھا کام کرے گی۔ محکمہ بلدیہ کی جانب سے تمام تر بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بیدر کی عوام کو بلدیہ کونسل کی طرف سے کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہے تو میرے نوٹس میں لایا جائے۔ اس کے حل کے لیے مخلصانہ کوشش کریں گے۔ اس موقع پر بیدر شہری ترقیاتی پروجیکٹ ڈائرکٹر موتی لال، شہری ترقیاتی پروجیکٹ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر ارون، بیدر سٹی کونسل کمشنر شیوراج راٹھوڈا، سٹی کونسل منیجر انیل اور دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ انتخابات سے قبل رکن اسمبلی حلقہ بیدر شہری رحیم خان نے بنیادی مسائل کا ہر ممکن حل نکالنے کا وعدیٰ کیا تھا، لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر کی اہم سڑکیں اور ڈرین ان دونوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے عوامی مطالبات کو پورا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Higher Education Meeting in Bidar بیدر میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر خصوصی اجلاس