ETV Bharat / state

کرناٹک حجاب معاملہ: حکومت کافی غور و خوض کے بعد فیصلہ کرے گی، ریاستی وزیر داخلہ - بی آر ایس کا کرناٹک حجاب معاملے پر بیان

Karnataka Home Minister on Hijab Issue: کرناٹک میں حجاب معاملہ ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے۔ اپوزیشن بی جے پی کرناٹک کی کانگریس حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔ اس دوران ریاستی حکومت کے وزیر داخلہ نے بھی اس معاملے پر بیان دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 9:02 AM IST

Updated : Dec 25, 2023, 12:00 PM IST

بنگلورو: حجاب کے مسئلہ پر ہر گزرتے دن کے ساتھ بحث میں شدت آتی جارہی ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے کو گہرائی سے دیکھنے کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی۔ ہم نے حجاب کے حوالے سے اب تک کوئی حکم نہیں دیا۔ سی ایم سدارامیا نے خود کہا کہ اگر ایسا ہوا ہے تو بھی ہم اس کی جانچ کریں گے۔ جی پرمیشور نے کہا کہ 'حکومت اس پر گہرائی سے غور و خوض کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔'

  • Mangaluru | On Hijab row in Karnataka, state Home Minister Dr G Parameshwara says, "Basavaraj Bommai (former CM) clarified that they have not made any order (regarding hijab). CM Siddaramaiah himself said that even if it is done, we will check it. The government will make… pic.twitter.com/FMD7lGDZLm

    — ANI (@ANI) December 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے رہنما کے ٹی راما راؤ نے اتوار کو کانگریس قیادت والی کرناٹک حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سدارامیا حکومت نے ریاست میں حجاب پر عائد پابندی کو ابھی تک نہیں ہٹایا ہے اور وہ ابھی تک اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ''انہوں نے ابھی تک حجاب پر پابندی نہیں ہٹائی ہے اور سی ایم نے کہا کہ وہ اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ لوگ کانگریس کے رویے کو دیکھ رہے ہیں۔ وہ اقتدار میں آنے سے پہلے کیا کہتے ہیں اور اقتدار ملنے کے بعد کیسے بدلتے ہیں۔''

حجاب کے معاملے پر بحث ایک بار پھر اس وقت گرم ہوگئی جب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایک جلسہ عام میں اعلان کیا کہ ان کی حکومت ریاست میں سابقہ ​​بی جے پی حکومت کی طرف سے حجاب پر عائد پابندی کو ہٹا دے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'ہم اس پر بات کریں گے۔ یہ بات میں نے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ہم نے ابھی تک پابندی ہٹائی نہیں ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے موجودہ وزیر اعلیٰ سدارامیا پر الزام لگایا کہ وہ اپنی حکومت کی ناکامیوں کو چھپا رہے ہیں اور ساتھ ہی اس معاملے کو سیاسی فائدے کے لیے اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرناٹک میں ابھی تک حجاب پر پابندی نہیں ہٹائی گئی ہے: سدارامیا

حجاب تنازع کی پوسٹر گرل مسکان نے پابندی ہٹانے کی سدارامیا کی یقین دہانی کا خیر مقدم کیا

Hijab Controversy in India: کیا حجاب خواتین کی ترقی میں رکاوٹ ہے؟

سابق وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پوری ریاست میں حجاب پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن جہاں تعلیمی اداروں کے ڈریس کوڈ ہے وہاں اس کی اجازت نہیں ہے۔ مسلم خواتین کو ہر جگہ حجاب پہننے کی اجازت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب حجاب پر پابندی نہیں ہے تو پھر پابندی ہٹانے کا سوال ہی کہاں پیدا ہوتا ہے؟ ریاست کی پچھلی بی جے پی حکومت نے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پر پابندی لگا دی تھی۔ یہ معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ تک پہنچا، عدالت نے بھی اس وقت کی بی جے پی حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو برقرار رکھا۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے بھی منقسم فیصلہ دیا جس کی وجہ سے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔

Last Updated : Dec 25, 2023, 12:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.