ETV Bharat / state

Sriram On UCC یکساں سول کوڈ کا ایجنڈا بھارت میں ہندوتوا کو مسلط کرنا ہے، سری رام

سوشلسٹ یونیٹی سینٹر آف انڈیا کی ریاستی کمیٹی کے رکن سری رام نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کا ایجنڈا بھارت میں ہندوتوا کو مسلط کرنا ہے۔ بی جے پی کی حکومت نے یو سی سی کا ڈریفٹ اس لئے نہیں ظاہر کیا کہ اس کے پیچھے چھپا سیاسی ایجنڈا ہے۔

یکساں سول کوڈ کا ایجنڈا بھارت میں ہندوتوا کو مسلط کرنا ہے: سری رام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 4:18 PM IST

یکساں سول کوڈ کا ایجنڈا بھارت میں ہندوتوا کو مسلط کرنا ہے: سری رام

بنگلورو: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں یکساں سول کوڈ کے متعلق بات کرتے ہوئے سوشیلسٹ یونیٹی سینٹر آف انڈیا کے ریاستی کمیٹی کے رکن سری رام نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایجنڈا ہمیشہ سے مذہبی جذبات کو بھڑکاکر پولارائزیشن کے ذریعے ووٹ بٹورنا ہے جس کے بغیر وہ ہرگز اقتدار میں نہیں آ سکتے۔

سری رام نے کہا کہ 2014 اے اب تک یعنی گزشتہ 9 سالوں سے انہوں نے یکساں سول کوڈ پر اتنا زاعر نہیں دیا جتنا کہ وہ اب دے رہے ہیں، لہذا بی جے پی کے اب اس پر خاص توجہ دینا اس بات کی کھلی وضاحت ہے کہ وہ 2024 کے الیکشنز کے پیش نظر آر. ایس. ایس کی جانب سے دئے گئے یو سی سی کے ایجنڈے کو لارہے ہیں۔

سری رام نے کہا کہ یو سی سی کے ذریعے آر ایس ایس و بی جے پی اکثریتی طبقے کے مذہب و کلچر کو عوام پر تھومپنا چاہتی ہے جو کہ دوسرے معنوں میں ہندوتوا کا نفاذ ہے. انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس یو سی سی کے ذریعے کلچرل نیشنلزم کو عوام پر رائج کرنا چاہتا ہے کہ مختلف ادیان کے ماننے والے ان کے رائج کئے گئے طریقے پر چلیں اور اس شرط کے ساتھ کہ اگر کوئی اس کی مخالفت کرے تو اسے اس ملک بھارت میں رہنے کا حق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:BJP lists 100 failures of Siddaramaiah regime کانگریس حکومت کے سو دن مکمل، بی جے پی نے 100 ناکامیوں کی فہرست جاری کی

سری رام نے کہا کہ آر ایس ایس و بی جے پی نےیکساں سول کوڈ کا ڈریفٹ اسی لئے نہیں پیش کیا ہے کہ اس کے پیچھے ان کا چھپا ہوا سیاسی ایجنڈا ہے اور وہ یہ کہ وہ ہندو کلچر کو سب پر تھومپنا چاہتے ہیں جو کہ کسی کے بھی نزدوک قابل قبول نہیں. انہوں نے نے کہ ہندو سماج کے لوگ بھی بی جے پی کے اس ایجنڈا کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.