ETV Bharat / state

بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ ضروری - گھر کے اطراف و اکناف صفائی کا خاص خیال

رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ گھروں میں اور گھر کے اطراف و اکناف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ جس طرح ہم اپنے آپ کو پاک صاف رکھتے ہیں، اسی طرح اپنے گھر کو صاف رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ ضروری
بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ ضروری
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 4:44 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ صحت، محکمہ خواتین و اطفال اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے شہر کے گاندھی چوک پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ایک سال سے 19 سال تک کی عمر کے بچے اور بچیوں کو متعدی امراض سے بچانے کے لیے گولیاں کھلائی گئی۔

بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ ضروری

اس موقع پر رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ گھروں میں اور گھر کے اطراف و اکناف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ جس طرح ہم اپنے آپ کو پاک صاف رکھتے ہیں، اسی طرح اپنے گھر کو اور گھر کے ماحول کو صاف اور شفاف رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

وہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگاپریا نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے چھوٹے بچوں کے لئے ہر چھ مہینے میں ایک بار متعدی امراض سے بچنے کے لئے گولیاں دی جاتی ہیں، جو ایک سال سے 19 سال تک کے بچوں کے لیے کھانا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ یہ گولیاں کھانے سے بچوں کو کوئی متعدی امراض اثر انداز نہیں کرتے، جراثیم خاص کر چھوٹے بچوں کو بہت جلدی اپنی گرفت میں لیتے ہیں، اس لیے چھوٹے بچوں کی صحت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یادگیر نے اپنے ہاتھوں سے چھوٹے بچوں کو گولیاں کھلائی۔ محکمہ صحت، محکمہ خواتین و اطفال کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے دیگر ذمہ داران نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.