ETV Bharat / state

2023 Karnataka Elections کرناٹک میں ایس یو سی آئی کمیونسٹ چودہ حلقوں سے انتخابات لڑے گی - سوشلسٹ یونیٹی سینٹر آف انڈیا کے لیڈر کے اوما

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سوشلسٹ یونیٹی سینٹر آف انڈیا کے لیڈر کے اوما نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ وہ 14 حلقوں میں عوام کا بھروسہ حاصل کریں گے اور انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔

کرناٹک میں ایس یو سی آئی کمیونسٹ 14 حلقوں سے انتخابات لڑیں گی

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 3:40 PM IST

Updated : Apr 17, 2023, 3:45 PM IST

کرناٹک میں ایس یو سی آئی کمیونسٹ 14 حلقوں سے انتخابات لڑیں گی

بنگلور: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے جارہے ہیں۔ بیشتر پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جا چکی ہیں۔ اسی طرح مسلمانوں کی قیادت والی پارٹییوں کی جانب سے بھی پرچہ نامزدگی جمع کئے جارہے ہیں۔ اسی درمیان کمیونسٹ و لیفٹسٹ موومنٹ کی پارٹی ایس یو سی آئی بھی انتخابات کے میدان میں اترنے کے لئے تیار ہوچکی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سوشلسٹ یونیٹی سینٹر آف انڈیا کے لیڈر کے اوما نے کہا کہ برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت گذشتہ چار برسوں کی مدت میں کرپشن بدعنوانی میں ڈوبی رہی۔ کووڈ سے جو رشوت خوری کی شروعات ہوئی وہ رکی نہیں۔ بی جے پی اسکیم پر اسکیم کرتی رہی۔

اوما نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے اقتدار میں کمیونل اشیوز جیسے حجاب، حلال، اذان وغیرہ کو غیر ضروری طور پر اٹھائے، جس کی وجہ سے ریاست میں بد امنی پھیلی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے ریاست کے اسکولوں کے سلیبس نصاب میں تبدیلی کر دی۔ تاریخی و ریاستی تہذیب و ثقافت سے جڑی شخصیات کے اسباق کو نکال دیا اور ایسے لوگوں کے اسباق شامل کئے جن کا ملک کی آزادی کی جدوجہد میں کوئی رول نہیں تھا۔ ریاست کرناٹک کے لئے جن کی کوئی قربانی نہیں، انہیں اسباق میں ڈال دیا۔

اس موقعے پر سری رام نے بتایا کہ ایس یو سی آئی کی جانب سے ریاست کے 14 حلقوں میں اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتار رہے ہیں سری رام نے کہا کہ ان کی پارٹی و لیڈران حلقوں کی عوام کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہیں گے اور انصاف پسند گورنینس دیں گے۔ اس موقع پر کے اوما نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ وہ 14 حلقوں میں عوام کا بھروسہ حاصل کریں گے اور انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Elections رام چندر گوہا نے سول سوسائٹی فورم کے پیپلز مینیفسٹو کا اجراء کیا

Last Updated : Apr 17, 2023, 3:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.