یادگیر: کرناٹک میں کولی سماج یادگیر کے ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری امیش نے خان پور سے کرنگی اور بلکل تک جانے والی سڑک کی دونوں جانب درختوں کی کٹائی کامطالبہ کیا ہے۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب سڑکوں کا بہت برا حال ہوگیا ہے۔ راہگیروں کو اس سڑک سے گزرتے وقت بڑی دشواریوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سڑک کی دونوں جانب درختوں اور جھاڑیوں کی بروقت کٹائی نہیں ہوئی تو آنے والے دنوں میں عام لوگوں کی پریشانیاں مزید بڑھ سکتی ہے۔
سماجی ادارے کے جنرل سیکرکٹری نے کہاکہ 30 فٹ کی سڑک صرف چھ فٹ کی ہو کر رہ گئی ہے۔ سڑک کی دونوں جانب درختوں اور جھاڑیوں کی جانب سے دائرہ محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ یادگیر ضلع کے شاہ پور دائرہ اختیار میں آنے والے خان پور گاؤں سے کرنگی اور بلکل دیہات کو جانے والی سڑک ضلع انتظامیہ کی عمارت سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اس کے باوجود اس پر کسی کی نظر نہیں پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:SDPI Protest in Yadgir: گوگی میں ترقیاتی کام میں تاخیر پر احتجاج
انہوں نے کہا کہ اگر سڑک کی دونوں جانب بے ترتیب پہھلے درختوں کو کاٹا نہیں گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔سڑک میں جنگل میں بدل جانے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ سڑک عوام کے ٹیکس کے پیسے سے بنائی گئی ہے لیکن اس کی دیکھ بھال نہیں کی جا رہی ہے۔متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جانب توجہ دی جائے تاکہ راہ گیروں کو پریشانیوں سےنجات دلائی جا سکے ۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ خان پور کے قریب اسٹیٹ ہائی وے کو بلاک کرکے احتجاج کریں گے۔