ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع یادگیر پرکاش راجپوت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کریں'۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع یادگیر پرکاش راجپوت نے کہا ہے کہ 'سماجی فاصلے پر جن اضلاع میں سختی کے ساتھ عمل ہوا ہے وہاں کرونا وائرس کا پھیلاؤ نہیں ہو پایا ہے'۔
انہوں نے عوام سے خاص طور پر سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کرنے، ماسک لگانے، صابن سے بار بار ہاتھ دھونے کی اپیل کی۔
پرکاش راجپوت نے کہا کہ 'اب تک یادگیر میں کرونا وائرس سے کوئی متاثرہ شخص نہیں پایا گیا ہے۔ اسی لئے ہم سیف اور گرین زون میں ہیں'۔
تمام دکانداروں سے بھی انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'جو بھی دکانداروں کے پاس گاہک آتے ہیں، انہیں ماسک لگانے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے کہا جائے'۔