بیدر: ملک کی دوسری ریاستوں کی کرناٹک میں بھی خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گھریلو خواتین پر تشدد،جنسی زیادتی و ہراسانی کے خلاف ضلع را پچور میں مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی جلوس نکالے گئے۔ ان مظالم کی روک تھام کے لیے صرف قانون سازی پر اکتفاء نہ کرتے ہوئے سخت اقدامات و سزاؤں کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
رائچور شہر کے امبیڈ کر سرکل سے دلت و دیار تھی پریشد کی جانب ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں مختلف کالجوں کی طالبات نے حصہ لیا۔ احتجاجیوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے باب الداخلہ پر ملک میں خواتین ولڑکیوں پر ہورہے مظالم بالخصوص منی پور میں لڑکیوں کو برہنہ گھمانے، اجتماعی عصمت ریزی کرنے پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس جرم میں ملوث خاطیوں کو سخت سزا بشمول پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس احتجاج سے ٹریفک کی آمد ورفت میں خلل پڑا۔ صدر جمہوریہ کو روانہ کردہ یادداشت میں طالبات نے ملک میں بی جے پی کی کمزور حکمرانی کی وجہ سے آئے دن خواتین مظالم کا شکار ہورہی ہیں۔ دریں اثناء کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی ( بھیم واد گروپ) کے ضلع کنوینر ایس نرسمہلو کی قیادت میں تنظیم کے عہدیداروں نے بھی صدر جمہوریہ کو یادداشت روانہ کرتے ہوئے منی پور حکومت کو فوری برخاست کرنے کی مانگ کی۔
یہ بھی پڑھیں:Eshwar Khandre ماحولیاتی آلودگی بڑھنے سے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا
سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر میں احتجاجی جلوس کی شکل میں جا کر منی پور میں لڑکیوں پر ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی۔ اس احتجاج کی قیادت تنظیم کے صدر الطاف نے کی جس میں دیگر تنظیم کے عہدیداران نے حصہ لیا۔