ETV Bharat / state

UCC یونیفارم سول کوڈ پر سدرامیا کے موقف کی ستائش - چودھری حیدر علی باغبان

مجلس تعمیر ملت گلبرگہ اور گلبرگہ وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب صدر چودھری حیدر علی باغبان نے کامن سیول کوڈ کے معاملے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا کے موقف کی ستائش کی۔

یونیفارم سول کوڈ پر سدرامیا کے موقف  کی ستائش

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 7:13 PM IST

بیدر : چودھری حیدر علی باغبان نے کہا کہ سدرامیا نے یو سی سی کی مخالفت کرکے ایک طرح سے ریاست کے اقلیتوں کو راحت کی سانس فراہم کی ہے۔ سدرامیا کے اس اقدام سے یقینی طور پر ان کے سیکولر مزاج کا پتہ چلتا ہے. سیکولرزم کے تئیں ان کے اٹوٹ جذبے کا بھی پتہ چلتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد خان رشادی کی قیادت میں مسلمانوں کے ایک وفد نے یوسی سی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کی تھی۔

اس کے جواب میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے مسلم وفد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کرناٹک میں کسی بھی صورت میں یو سی سی کا نفاذ نہیں ہو گا۔ وفد کے ملاقات کے دوران سدرامیا نے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ25ملک کے تمام شہریوں کی مذہبی آزادی دیتا ہے ۔ کرناٹک حکومت دستور کے تئیں پابند ہے۔

چودھری حیدر علی باغبان کا کہنا ہے کہ یو سی سی کے معاملے پر سدرامیا کے اس دو ٹوک موقف سے ریاستی مسلمانوں کی نظر میں سدرامیا کی سیکولر و انصاف پسند اوراقلیت نواز امیج مزید بہتری آئی ہے۔ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں بھی سدرامیا مسلمانوں کی فلاح بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا کر اپنی اس امیج کو برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Demand Muslim Candidate بیدر پارلیمنٹ حلقے سے مسلمان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ یوسی سی کے معاملے پر مسلم ارکان اسمبلی و لیڈران، کارپوریٹرس اور کونسلرس کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ مسلم ارکان نے یو سی سی کے معاملے پر کوئی بھی سرگرمی نہیں دکھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.