یاد رہے کہ کل رات کئی شرپسند عناصر نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں موجود گاڈیوں کو آگ کے حوالے کیا تھا اور توڑ پھوڑ مچائی تھی، جس سے کم و بیش 60 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس پورے معاملے کے دوران مظاہرین میں سے 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریباً 147 مشتبہ فسادیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اب حالات معمول و پرامن ہیں اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے رکن اسمبلی اکھنڈ شرینواس مورتی کے بھتیجے پی نوین نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کی جس کی وجہ سے بنگلور شہر کے مسلمانوں میں کافی ناراضگی پائی گئی اور گزشتہ دیر شب شہر بھر کافی ہنگامہ برپا رہا۔
اس کے بعد پُر تشدد احتجاج میں تین لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ساتھ متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 147 لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ساتھ ہی ملزم پی نوین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔