ETV Bharat / state

Gulbarga Sirat Ul Nabi Research گلبرگہ میں سیرت النبی ریسرچ اینڈ اسٹڈی سنٹر کے قیام کا اعلان - Gulbarga Sirat Ul Nabi Research

سیرت النبی مقابلہ جات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے بتایا کہ گلبرگہ میں سیرت طیبہ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے سیرت النبی ریسرچ اینڈ اسٹڈی سنٹر قائم کیا جائے گا۔ Sirat Ul Nabi Research and Study Center at Gulbarga

Gulbarga Sirat Ul Nabi Research
Gulbarga Sirat Ul Nabi Research
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 12:54 PM IST

گلبرگہ: گلبرگہ میں منعقد شدنی 5ویں سالانہ سیرت النبی مقابلہ جات کے سلسلہ میں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیئرمین سیرت النبی مقابلہ جات کی جانب سے شائع کی گئی کتاب سیرت کوئز کی رسم اجراء فقیہ العصر عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ہاتھوں حیدرآباد میں انجام پائی. مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے سیرت کوئز کی رسم اجراء انجام دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیئرمین سیرت النبی مقابلہ جات سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست انجینئر مشتاق احمد انجینئر محمد محمود موجود تھے۔ ممتاز عالم دین درجنوں کتابوں کے مصنف مولانا غیاث احمد رشادی صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا و صفا بیت المال انڈیا کی مرتبہ کتاب جس کے کئی ایڈیشن شائع ہوکر مقبول ہو چکے ہیں۔ سیرت کوئز کو ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیئرمین سیرت النبی مقابلہ جات نے دسمبر میں گلبرگہ میں منعقد ہونے والے 5ویں سیرت النبی مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کی مدد کے لیے بطور خاص دوبارہ شائع کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Janata Dal Secular Gulbarga کسی بھی صورت میں بی جے پی سے اتحاد قبول نہیں کریں گے، جے ڈی ایس رہنما ناصر حسین

سیرت طیبہ پر 570 سوال و جواب پر مشتمل اردو اور رومن انگلش میں شائع کی گئی سیرت کوئز کتاب کی رسم اجراء انجام دینے کے بعد مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کتاب کو بیحد پسند فرمایا اور اسے طلبا و طالبات اور نئی نسل کے لیے نہایت مفید و معلوماتی قرار دیا۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے طلبا و طالبات اور نئی نسل کو سیرت طیبہ سے واقف کروانے کے لیے سیرت طیبہ کے اہم واقعات اور تمام تر گوشوں کا احاطہ کرنے والی نہایت دلچسپ و معلوماتی سیرت کوئز کتاب مرتب کرنے کے لیے مولانا غیاث احمد رشادی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا غیاث احمد رشادی عصری تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کتب تحریر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں شائع بھی کررہے ہیں اور ان کتب سے ملت کا ایک بڑا طبقہ استفادہ بھی کررہا ہے۔
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ڈاکٹر اصغر چلبل کی دینی ملی تعلیمی خدمات کو بھرپُور سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل جو غیر معمولی صلاحیتوں کے متحمل ہیں سے بہت سی توقعات ہیں اور وہ مستقبل میں ملت کے لیے بہترین اثاثہ ثابت ہوں گے۔ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ڈاکٹر اصغر چلبل نئی نسل کی بہترین رہنمائی و تربیت کررہے ہیں۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ نوجوان سیاست کے بشمول تمام شعبوں میں قائدانہ رول ادا کریں۔ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو بتایا کہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی قیادت میں گلبرگہ میں پچھلے 4 سال سے طلبا و طالبات اور نئی نسل کو سیرت طیبہ سے جوڑنے کے لیے سیرت النبی مقابلہ جات نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کیے جارہے ہیں اور ان مقابلوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

سیرتِ النبی مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو سیرت طیبہ کا مستند مواد فراہم کرنے کے مقصد سے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیئرمین سیرت النبی مقابلہ جات نے اس سال 5 کتابیں اردو اور رومن انگلش کے ساتھ شائع کروائی ہیں تاکہ اردو میڈیم کے ساتھ ساتھ انگلش میڈیم کے طلبا وطالبات بھی استفادہ کرسکیں۔ عزیز اللّٰہ سرمست نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو مزید بتایا کہ گلبرگہ میں سیرت طیبہ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام ہورہا ہے۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی چیئرمین شپ میں سیرت النبی ریسرچ اینڈ اسٹڈی سنٹر کرناٹک قائم کیا جارہا ہے۔ جس میں ہر زبان میں سیرت طیبہ کے قدیم و جدید کتب و رسائل ہوں گے سیرت طیبہ پر مطالعہ اور ریسرچ کی مکمل سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ تمام زبانوں میں سیرت طیبہ پر ریاستی قومی اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین کے مسلسل لکچرس کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ سیرت طیبہ پر اٹھنے والے اعتراضات کے فتنوں کا عصری وسائل کے ذریعہ جواب دیا جائے گا۔

عزیز اللّٰہ سرمست اور ڈاکٹر اصغر چلبل کی درخواست پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے سیرت النبی ریسرچ اینڈ اسٹڈی سنٹر کی سرپرستی کو قبول فرمایا اور اس سنٹر کے قیام پر اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو تہنیت پیش کی۔ انجنئیر مشتاق احمد انجینئر محمد محمود نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں عصر حاضر کی عبقری شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اپنے تبحر علمی سے عصری تقاضوں کے مطابق مسلمانوں کی دینی رہنمائی فرما رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.