ETV Bharat / state

یادگیر: لڑکیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری: ڈاکٹر حمیدہ مختاری

ڈاکٹر حمیدہ مختاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یادگیر ایک پسماندہ ضلع ہے یہ ضلع تعلیمی اعتبار سے بہت کمزور ہے اگر دینی تعلیم اور تربیت کی بات کی جائے تو بہت ہی پیچھے ہے۔

لڑکیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری: ڈاکٹر حمیدہ مختاری

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 4:09 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کا معروف تعلیمی ادارہ سدرہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے یادگیر میں ایک روزہ جلسہ برائے خواتین جشن آمد رسول و حالات حاضرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ جونیئر کالج یادگیر کی پرنسپل ڈاکٹر حمیدہ مختاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جلسہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'تین اکتوبر کو بیت المال فنکشن ہال میں صبح 11 بجے جشن آمد رسول و حالات حاضر جلسہ برائے خواتین منایا جائے گا۔' جس کی سرپرستی رضیہ سلطانہ اور صدارت محمدی بیگم فرمائیں گی جب کہ صابرہ بیگم تسنیم بانو زیر نگرانی ہوں گی۔

لڑکیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری: ڈاکٹر حمیدہ مختاری

اس جلسہ میں مدرسہ گلشن فاطمہ گلبرگہ کی صدر عالمہ نسرین فاطمہ، معلمہ جامعہ فاطمہ للبنات کی صدر عرشیہ تحسین، گورنمنٹ جونیئر کالج یادگیر کی پرنسپل ڈاکٹر حمیدہ مختاری خطاب کریں گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حمیدہ مختاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یادگیر ایک پسماندہ ضلع ہے یہ ضلع تعلیمی اعتبار سے بہت کمزور ہے اگر دینی تعلیم اور تربیت کی بات کی جائے تو بہت ہی پیچھے ہے۔ اس اعتبار سے یہ جلسہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں سرپرست اور والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنی بچیوں اور خواتین کو اس جلسہ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے اپنا دینی فریضہ نبھائیں۔'

ڈاکٹر حمیدہ مختاری نے کہا کہ 'آج ہماری خواتین اپنے اسلاف کو بھول چکی ہیں مغربی تہذیب اور فیشن کی چکا چوند نے انہیں دین سے دور کر دیا ہے بے پردگی بدزبانی عام ہوچکی ہے خواتین اپنا مقام و مرتبہ بھول چکی ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائیں: ڈاکٹر وارد

انہوں نے کہا کہ 'اپنی لڑکیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں۔ حمیدہ مختاری نے شہر کی خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'تین اکتوبر کو بیت المال فنکشن ہال یادگیر میں منعقد اس بابرکت جلسہ میں شرکت فرما کر اپنے دینی معلومات میں اضافہ کریں۔'

اس موقع پر صابرہ بیگم، تسلیم بانو، عنایت الرحمٰن، قاضی امتیاز الدین، ثناءاللہ کے علاوہ سدرہ ٹرسٹ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.