ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Elections 2023 سدارامیا صرف ایک سیٹ سے الیکشن لڑیں گے - Siddaramaiah news

کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لیکر تمامی سیاسی پارٹیاں تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔ وہیں کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ وہ اس بار ایک ہی اسمبلی حلقہ سے انتخبات لڑیں گے۔ سدارامیا کے دو سیٹوں سے الیکشن لڑنے کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب ایک پجاری نے ان کے بیٹے اور ایم ایل اے یتیندرا سدارامیا سے کہا کہ ان کے والد کا دو سیٹوں سے انتخاب لڑنا ایشور کی خواہش ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 4:16 PM IST

بنگلورو: کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اگلے اسمبلی انتخابات میں دو سیٹوں سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ یہاں نامہ نگاروں کو جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہاکہ ''کس نے کہا کہ میں دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں ایک حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں نے واضح کر دیا ہے۔'

کانگریس لیڈر نے حال ہی میں عوامی طور پر اس بار کولار سیٹ سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی اگر ہائی کمان اجازت دے۔ اس سے پہلے سدارامیا نے 2018 میں دو سیٹوں چامنڈیشوری اور بادامی سے الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے بی جے پی کے بی سری رامولو کو شکست دے کر بادامی سیٹ جیت لی لیکن چامنڈیشوری سیٹ جنتا دل (سیکولر) سے ہار گئی۔ سدارامیا کے دو سیٹوں سے الیکشن لڑنے کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب ایک پجاری نے ان کے بیٹے اور ایم ایل اے یتیندرا سدارامیا سے کہا کہ ان کے والد کا دو سیٹوں سے انتخاب لڑنا ایشور کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ بادامی بہت دور ہے اور وہ ہر روز حلقہ کے لوگوں سے نہیں مل پاتے ہیں اس لئے انہوں نے اس بار بنگلورو کے قریب ایک حلقہ سے انتخاب لڑنے کا سوچا۔ شکست کے خوف سے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کے الزام پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ''اگر نریندر مودی دو سیٹوں سے الیکشن لڑتے ہیں تو وہ ایک بڑے لیڈر ہیں۔ اگر میں ایسا کرتا ہوں تو مجھے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایسا رویہ نہیں ہونا چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں: Ex CM Siddaramaiah پردیپ قتل معاملہ میں بی جے رکن اسمبلی لمباولی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.