کرناٹک حکومت نے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی تعریف کرنے والے آئی اے ایس عہدیدار کو شو کاز نوٹس جاری کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ریاست کے سینر آئی اے ایس عہدیدار محمد محسن نے 27 اپریل کو ٹیوٹر پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پلازما کا عطیہ دینے کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے انھیں ہیرو قرار دیا تھا۔
اس پوسٹ پر حکومت نے محمد محسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ محمد محسن وہی آئی اے ایس افسر ہیں جنھیں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم مودی کی ہیلی کاپٹر کی تلاشی لینے کے الزام میں معطل کردیا تھا۔
مرکز نظام الدین اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو میڈیا کے ایک گوشے نےکورونا پھیلانے والے، کورونا جہاد، کورونا ٹیررزم کا نام دے کر بدنام کرنے کی کوشش کی۔ مگرجب کورونا مریضوں کے علاج کا نیا طریقہ پلازما تھراپی کا ذکر ہوا تو سب سے پہلے تبلیغی افراد رضاکارانہ طور پر آگے آئے اور کورونا مریضوں کو پلازمہ دیا۔
مذکورہ آئی اے ایس افسر نے تبلیغی افراد کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے انھیں ہیرو قرار دیا تھا۔