ETV Bharat / state

Karnataka Congress شیوکمار پر ریلی میں 500 روپے کا نوٹ پھینکنے پر مقدمہ درج

کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار پر منگل کو منڈیا میں ایک ریلی کے دوران 500 روپے کے نوٹ پھینکنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 6:33 PM IST

منڈیا: کرناٹک کے منڈیا شہر کی ایک عدالت کی ہدایت پر منڈیا پولیس نے ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کو سری رنگا پٹنا تعلقہ میں 'پرجا دھوانی یاترا' کے ایک حصہ کے طور پر ایک روڈ شو کے دوران لوک فنکاروں پر کرنسی نوٹوں کے گڈی پھینکنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 28 مارچ کو پیش آیا جب ایک ٹرک پر کھڑے ڈی کے شیوکمار نے لوک فنکاروں پر 500 روپے کے نوٹ پھینکے۔ جس کا ایک ویڈیو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے اعلان سے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے منڈیا کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ میں شیوکمار کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

عدالت نے 2 اپریل کو پولیس کو کانگریس لیڈر کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ یاد رہے کہ کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹیں ہیں، حکمراں بی جے پی کے پاس فی الحال 119 ایم ایل اے ہیں، جب کہ کانگریس کے پاس 75 اور اس کی اتحادی جنتا دل (ایس) کے پاس 28 ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 29 مارچ کو اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ اس کے مطابق 10 مئی کو ایک ہی مرحلے میں پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election 2023 پارٹیوں کو اب بھی یدی یورپا، سدارامیا اور کمار سوامی پر بھروسہ ہے

Karnataka Reservation Issue کرناٹک کانگریس نے مسلمانوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن بحال کرنے کا عہد کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.