شیوموگا: شیوموگا: کرناٹک میں داعش سے تعلق رکھنے کے شبہ میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ کالعدم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا چاہتے تھے۔ پولیس نے الزام لگایا کہ تنظیم کے ارکان ریاست بھر میں دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔Two Suspected Arrested
پولیس نے سید یاسین (21) ساکن سدیشور نگر شیوموگا، معاذ منیر احمد(22) ساکن منگلور اور شارق، ساکن تیرتھ ہلی سوپو گڈے کے خلاف آئی پی سی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق ممنوعہ تنظیم کے ارکان آئی ایس کے مقصد کو آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جو بھارت کے اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کے لیے نقصان دہ تھا۔ وزیر داخلہ اراگا گیانندر نے کہا، 'تینوں کے آئی ایس سے روابط تھے۔' Shivamogga Police Arrested Two Suspected
انہوں نے منگل کو صحافیوں کو بتایا، 'ان کی سرگرمیوں کے بارے میں جانچ کی جارہی ہے۔ وہ شیوموگا اور تیرتھ ہلی سے ہیں۔ سید یاسین اور معاذ منیر کو گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کی گئی اور شیوموگا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایس پی لکشمی پرساد نے بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد کو 7 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سید یاسین شیوموگا کی ایک یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔جب کہ تیرتھ ہلی سوپو گڈے کا رہنے والا شارق فرار ہے۔ Shivamogga Police Arrested Two Suspected
یہ بھی پڑھیں: Interfaith Marriage in Karnataka شدت پسندوں کی رکاوٹوں کے باوجود ہندو لڑکی نے مسلم لڑکے سے شادی کی