سینئر وکیل ابھشیک منوسنگھوی اور داین کرشنن نے عدالت میں شیوکمار کی پیروی کی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عدالت سے شیوکمار کو 14 دن کی تحویل میں دینے کی مانگ کی ہے۔
عدالت نے دونوں فریقین کی بحث کے بعد شیوکمار کو 13 ستمبر تک ای ڈی کی تحویل میں دیدیا۔
قبل ازیں شیوکمار کا رام منوہر لوہیا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا گیا جس کے بعد انہیں جج اجئے کمار کوہار کے سامنے پیش کیا گیا۔
کل کانگریس کے رہنما شیوکمار کو منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا تھا۔