ریاست کرناٹک کے شموگہ شہر میں محکمہ کارپوریشن کے افسران کی جانب سے گاندھی مارکیٹ کے اسٹار گوڈس شاپ سے 400 کلو پلاسٹک ضبط کیا گیا۔
اس موقع پر شموگہ کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مداکیری نائک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ شموگہ شہر کو پلاسٹک سے آزاد شہر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لئے پلاسٹک کی خرید و فروخت کو بند کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جہاں بھی شہر میں پلاسٹک کو فروخت کیا جا رہا ہو اس کی اطلاع کارپوریشن کو دیں۔ انہوں نے کہا عوام کے تعاون سے ہی شہر کو پلاسٹک سے آزاد بنایا جاسکتا ہے۔