بیدر: ریاست کرنانٹک کے ضلع بیدر میں واقع شاہین ادارہ جات کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے ماہ ربیع الاول بالخصوص 12 ربیع الاول کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول مبارک مہینہ ہے۔ ہم اس مہینے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن مناتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم نبی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے اس مقدس ماہ کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ 12 ربیع الاول کے موقعے پر بالخصوص نوجوان ایک موٹرسائیکل پر تین تین نوجوان بیٹھ کر شور مچاتے ہوئے سڑکوں پر گھومتے ہیں۔ لوگوں کو تکلیف دینے کا کام کرتے ہیں۔ یہ درست نہیں ہے۔ اس دوران نوجوان ٹرافک قوانین کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں، یہ غلط بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Hazrat Khwaja Abul Faiz حضرت خواجہ ابوالفیض بیدر کا 566 واں سالانہ عرس
ڈاکٹر عبدالقدیر نے مزید کہا کہ تمام امت مسلمہ کو چاہیے کہ ماہ ربیع الاول کے مبارک مہینے کا احترام کرتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول کی خوش نویدی کے لیے خدمت خلق کا کام کریں یقینا یہ عمل قابل قبول ہوگا۔ امت مسلمہ علمائے کرام اور تنظیموں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اپنے پلیٹ فارم سے ماہ ربیع الاول کے جلوس اور جلسوں میں نوجوانوں کی اصلاحی بیانات دیں اور نوجوانوں کی رہنمائی کریں بالخصوص ماہ ربیع الاول کے جلوس کے موقع پر ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے دوسروں کو تکلیف پہنچتی ہو