ETV Bharat / state

Karnataka Election انتخابی مہم کے دوران امت شاہ دھمکی دے رہے ہیں، کانگریس - کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم

کرناٹک کانگریس نے وزیر داخلہ امت شاہ پر دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں کیونکہ انہیں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔

انتخابی مہم کے دوران امت شاہ دھمکی دے رہے ہیں، کانگریس

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 5:13 PM IST

نئی دہلی: کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ جیسے جیسے پولنگ کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے، انتخابی مہم تیز تر ہوتی جارہی ہے۔ پارٹیاں اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہی ہیں۔ اسی دوران کانگریس نے بدھ کو وزیر داخلہ امت شاہ پر کرناٹک اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں جاری مہم کے دوران دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس الیکشن میں ہار رہی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے یہ بھی کہا کہ کانگریس شاہ کے بیان سے متعلق مسئلہ کو الیکشن کمیشن کے ساتھ اٹھائے گی۔

غور طلب ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو ایک انتخابی میٹنگ میں کہا تھا کہ اگر کرناٹک میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ریاست میں ایک ہی خاندان کی سیاست اپنے عروج پر ہوگی اور یہ فسادات کی لپیٹ میں آجائے گی۔ شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کانگریس حکومت بناتی ہے تو ریاست میں اب تک جو ترقی ہوئی ہے وہ 'ریورس گیئر' میں جائے گی۔ اس معاملے پر رمیش نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ یہ کھلم کھلا دھمکی آمیز بیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka election 2023: بی جے پی نے کرناٹک میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے لوٹے، پرینکا گاندھی

انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی وزیر داخلہ کا تعلق اس تنظیم سے ہے جس پر بھارت کے پہلے وزیر داخلہ (سردار پٹیل) نے پابندی عائد کی تھی۔ وہ انتخابی مہم کے دوران دھمکیاں دے رہے ہیں کیونکہ انہیں اپنی شکست یقینی نظر آتی ہے۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ یہ صاف ہے کہ بی جے پی الیکشن ہار رہی ہے۔ کانگریس قیادت کی انتخابی مہم پر عوامی ردعمل شاندار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھانے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.