ETV Bharat / state

کرناٹک: گودام میں مکئی کی بوریوں کے نیچے پھنسے 10 سے زائد مزدور، 6 کی لاشیں برآمد - کرناٹک این ڈی آر

کرناٹک کے وجئے پورہ میں راج گرو انڈسٹریز میں اسٹوریج یونٹ گرنے سے 10 سے زیادہ مزدور مکئی سے بھری بوریوں کے نیچے پھنس گئے، جہاں تین پھنسے ہوئے کارکنوں کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Karnataka warehouse disaster Update

Karnataka warehouse disaster Update
کرناٹک: گودام میں مکئی کی بوریوں کے نیچے پھنسے 10 سے زائد مزدور، 6 کی لاشیں برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 12:29 PM IST

وجئے پورہ (کرناٹک): کرناٹک کے وجئے پورہ میں پیر کی رات ایک نجی گودام میں مکئی سے بھری بوریوں کے نیچے پھنس جانے سے بہار کے کم از کم سات مزدوروں کی موت ہوگئی۔ پولیس کی تصدیق کے مطابق گودام میں کم از کم 11 مزدور پھنسے ہوئے ہیں اور موقع سے تین مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، اس سے قبل تین مزدوروں کو بچا لیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور فوڈ پروسیسنگ یونٹ راج گرو انڈسٹریز کی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مکئی کی بوریوں پر مشتمل اسٹوریج یونٹ کے کئی سیٹ گرنے سے مزدور پھنس گئے تھے۔ مرنے والے مزدوروں کی شناخت راجیش مکھیا (25)، رامبریز مکھیا (29)، شمبھو مکھیا (26)، لکھو جادھو (45) اور رام بالک (52) کے طور پر کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے مزدوروں میں سے ایک کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کارکنوں کا دم گھٹنے سے موت ہوا ہے۔

ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) اور این ڈی آر ایف (نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) کی ٹیموں کے ساتھ فائر اور ریسکیو عملہ بچاؤ آپریشن میں مصروف ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے لیے کرینیں اور ارتھ موورز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی رشیکیش سوناناوان سمیت پولیس اہلکار نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر ایم بی پاٹیلا بھی موقع پر پہنچے اور واقعہ کا جانکاری لی۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن کرنے والے کارکنوں اور ٹیموں سے ملاقات کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاٹیلا نے کہا، "یہ ایک بہت ہی افسوسناک حادثہ ہے۔ اس واقعے میں بہار کے کم از کم سات مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ دیگر پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ اب تک تین مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ "

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.