بیدر: ورلڈ سوائل ڈے world soil day ( مٹی کا عالمی دن) کی نسبت سے بیدر ضلع کے اوراد تعلقہ کے کوٹھا (بی) گاؤں میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز گاؤں میں پودا لگا کر کیا گیا۔ اس پروگرام میں کوٹھا گاؤں کے 250 سے زائد کسان موجود تھے۔ اس موقع پر سیلز آفیسر امیت نے کسانوں کو مٹی کی کوالٹی، صحت کو برقرار رکھنے، مٹی کی دیکھ بھال کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی اور کسانوں کو بتایا کہ ’’اگر مٹی کی صحت کو برقرار رکھا جائے تو ہی اعلیٰ پیداوار حاصل ہوتی ہے اور کھیتوں میں طویل عرصے تک زرخیزی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔‘‘
مارکیٹنگ آفیسر بسواراج سوامی اور پرشانت سوریاونشی پروگرام میں ریسورس پرسن کے طور پر موجود تھے اور انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ ’’زمین کی زرخیزی اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے صرف سبز نشان والی ادویات کا ہی استعمال کیا جائے اور اگر کسی قسم کے مشورے اور مدد کی ضرورت ہو تو وہ کال کر سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ متعلقہ محکمہ جات کسانوں کو ہر وقت امداد کے لیے تیار رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرہ ارض پر مٹی کی اہمیت اور افادیت
پروگرام میں کوٹھا (بی) گاؤں کے درجنوں کسانوں نے شرکت کی۔