ETV Bharat / state

Jalsa Eid e Milad in Bidar: سرپرستوں سے بچوں کی دینی تربیت کرنے کی تلقین

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کی موتی مسجد میں انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام ’’جلسہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جلسہ کے دوران انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے مدعو کئے گئے مقررین نے شرکاء کو اپنے پند و نصائح سے نوازا اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں سے اسوئہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ Jalsa Eid e Milad in Kali masjid Bidar

1
1
author img

By

Published : Nov 7, 2022, 7:05 PM IST

بیدر: ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاگھرانہ کائنات کے تمام گھرانوں سے اعلیٰ و افضل ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اوپر لازم کرلیں کہ کچھ وقت آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی سماعت کے لئے نکالیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی میلاد پاک کی محفلوں میں شرکت کرنے سے ایمان پختہ ہوتا ہے۔ ورنہ شیطان ہر وقت ہر گھڑی دلوں سے ایمان پر حملہ آور ہونے کی تاک میں رہتا ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار دکن کے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا مفتی سید صغیر احمدنقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے انتظامی کمیٹی موتی مسجد (کالی مسجد) چدری روڑ، بیدر کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم الشان جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔Jalsa Eid e Milad in Moti masjid Bidar

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اللہ خود فرماتا ہے کہ اے بندے تو مجھ سے جو مانگنا چاہتا ہے میں سب کچھ عطا کرتا ہوں، عزت دیتا ہوں، دولت دیتا ہوں، شہرت دیتا ہوں، اولاد دیتا ہوں، جنت دیتا ہوں، غرض تو جو مانگنا چاہتا ہے عطا کرتا ہوں شرط یہ ہے کہ تو میرے محبوبﷺ کے وسیلے سے مانگ۔‘‘ مولانا نے کہا کہ ’’پہلے ہمارے نوجوان بزرگوں کا ادب و احترام کرتے تھے اخلاق سے پیش آتے تھے آج ہمارے نوجوان بڑوں کا ادب و عزت کرنا بھول رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے میلاد پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے بزرگوں سے گزارش کی کہ وہ بچوں کو پانچ وقتوں کی نماز کی تلقین فرمائیں اور ’’اپنے ساتھ مسجد بھی لیے جائیں۔‘‘

مولانا حافظ محمد ٹیپو سلطان نے اپنے پر اثر خطاب میں کہا کہ ’’تمام انبیاءکرام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں پیدا ہونے کی تمنا ظاہر کی لیکن اللہ کافضل و احسان عظیم ہے کہ اس نے ہم کو امت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں پیدا کیا۔‘‘ مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی، ناظم جامعہ روضتہ البنات علی باغ بیدر نے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز حافظ محمد نذیر احمد شرفی کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ مولانا مفتی محمد جاوید احمد نظامی امام و خطیب مسجد ہذا نے جلسہ کے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئے۔

مزید پڑھیں: Eid Milad un Nabi بیدر میں میلاد جلوس نہیں نکالا گیا

محمد احتشام الحق معتمد اور انتظامی کمیٹی مسجد ہذا کے عہدیداران کے علاوہ مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر، محمد ایاز الحق کرناٹک چھالیہ اشٹور، محمد فراست علی ایڈوکیٹ ، محمد عبدالصمد منجووالا، محمد نثار احمد، سمیت نوجوانوں خاصی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔ حمد و نعت کا نذرانہ حافظ محمد اسمعیل استاد انوار القرآن بیدر اور دیگر نعت خواں نے سنانے کی سعادت حاصل کی۔ سلام و فاتحہ اور مولانا کی دعائے سلامتی کے بعد اظہار تشکر کے ساتھ جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Jashn E Milad in Bidar پانچ نومبر کو موتی مسجد میں جلسہ عید میلادالنبیﷺ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.