ETV Bharat / state

بنگلور تشدد معاملہ: یو اے پی اے کے سات ملزمین کو ضمانت ملی - ہائی کورٹ نے ضمانت دے کر رہا کر دیا

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں گزشتہ برس 11 اگست کو ایک شرپسند کی جانب سے توہین رسالت کا معاملہ پیش آیا تھا، جس کے خلاف احتجاج کے دوران شہر کے ڈی جے ہلی علاقہ میں تشدد برپا ہوا تھا، اس تشدد میں چار افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

bangalore violence
bangalore violence
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 1:59 PM IST

بنگلور تشدد معاملہ کی تحقیقات کے دوران پولیس کی جانب سے کل 472 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، حراست میں لئے گئے 20 افراد پر آئی پی سی سیکشن کے تحت کیسز درج کئے گئے تھے جن کو آج ضمانت مل گئی ہے۔ یو اے پی اے قانون کے تحت گرفتار شدہ سات افراد کو آج ہائی کورٹ نے ضمانت دے کر رہا کردیا ہے۔

bangalore violence

اس موقع پر جیل سے رہا ہوئے پانچوں افراد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے قید و بند کی داستان سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں ان پر طرح طرح کی زیادتیاں کی گئیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی، انہوں نے بتایا کہ جیل میں 10 مہینے انتہائی تکلیف میں گزرے اور اس دوران ان کے گھروں میں بھی کافی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

bangalore violence
bangalore violence

ان افراد میں سے چند سماجی کارکن ہیں اور چند ایس ڈی پی آئی کے کارکنان ہیں۔

سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ انہیں اس لئے نشانہ بنایا گیا کہ وہ شہریت ترمیم قانون کی تحریک کی مخالفت میں سنجیدگی سے متحرک رہے تھے۔

اسی ضمن میں ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے بتایا کہ ان کی پارٹی سیاسی اعتبار سے مضبوط ہوئی ہے لہٰذا مخالف سیاسی جماعتوں نے ان کے سیاسی اثر و رسوخ کو دبانے کے لئے یہ سازش کی تھی۔

اس موقع پر مذکورہ کیس کی پیروی کر رہے ایڈووکیٹ محمد طاہر نے بتایا کہ آج سات افراد کی رہائی عمل میں آئی ہے جب کہ دیگر پانچ افراد کی ضمانت پیش کئے جانے کے فوری بعد رہائی ہوگی اور اس کے لئے دو تین دنوں کی مدت درکار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.