ETV Bharat / state

'خواتین ایک دوسرے کی مدد کر کے معاشرے کو مضبوط بنائیں' - اردو نیوز بنگلور

آج بنگلورو کے آر وی کالج میں "ویمن امپاورمنٹ" یعنی خواتین کو بااختیار بنانے کے عنوان سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ماہر تعلیم و نفسیات ڈاکٹر صبا پرویز نے طالبات سے جطاب کیا۔

seminar on women empowerment in r v college bengaluru
خواتین ایک دوسرے کی مدد کر معاشرے کو مضبوط بنائیں: صبا پرویز
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 4:21 PM IST

بنگلورو میں آر وی کالج میں "ویمن امپاورمنٹ" کے عنوان سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ماہر تعلیم و نفسیات صبا پرویز اور طالبات کے درمیان ایک مؤثر انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں طالبات کے سامنے واضح کیا گیا کہ "خواتین کو بااختیار بنانا" کیا ہے اور اس مقصد کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صبا پرویز نے بتایا کہ خواتین کسی بھی اعتبار سے کمزور نہیں ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنے ڈر و ہچکچاہٹ کو دور کریں اور اپنی خوبیوں کو ابھاریں۔

صبا پرویز نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور نا صرف خود کو بااختیار بنائیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی بااختیار بنانے کی فکر کریں۔

seminar on women empowerment in r v college bengaluru
آر وی کالج میں "خواتین کو بااختیار بنانا" کے عنوان پر ایک سیمینار

مزید پڑھیں:

منشیات کےانسداد کے لیے کونسلنگ مرکز قائم کرنے کا مطالبہ

سیمینار کو طلبا و طالبات نے نہایت ہی مؤثر و معلوماتی قرار دیا۔ طلبا نے بتایا کہ انہوں نے یہ سیکھ حاصل کی کہ خواتین پہلے ہی طاقتور ہیں۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنی حقیقی صلاحیتوں کو دریافت کریں اور آگے بڑھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.